زندگی کے لئے ایک قطرہ خون کسی تحفے سے کم نہیں ۔

 ہگلی7/نومبر (محمد شبیب عالم )  ریاستی پولیس عوام سے خود کو جوڑنے میں کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتی ہے ۔ کھیل کود کے بعد اب خون عطیہ دینے میں جڑگئ ہے ۔ تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ آج ہگلی ضلع کے موگرا تھانہ میں پولیس اور انکی فیملی کے ساتھ سوک وولنٹئرس بھی خون عطیہ کرنے میں حصہ لئے ۔ موگرا تھانہ کے او سی پرسانت چٹرجی بھی خون عطیہ کیا ۔ اس تقریب میں ان کے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیرمین پرسن ارجیتا سیل میونسپلٹی کے کونسلر امیت گھوش ۔ چنسورہ موگرا بلاک کے ترنمول رہنما دیبو برتا بسواس کے ساتھ دیگر اہم شخصیات شرکت کئے ۔ اس دوران خون عطیہ کرنے والوں کو فضائی آلودگی سے نجات پانے کے لئے پودا بھی تقسیم کیا گیا ۔ تقریب کے دوران ڈی این ٹی ڈی ایس پی نے کہا کہ ہگلی ضلع ایس پی کے ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ آج خون دینے کے لئے کافی تعداد میں پولیس انکی ٹیم کے ساتھ سوک وولنٹئر بھی سامنے آئے تھے مگر خون کلیکشن کرنے والے صرف 60عدد ریفل ہی لاپائے تھے ۔ اس وجہ سے صرف ساٹھ لوگوں نے ہی خون عطیہ کیا ۔ امید کرتا ہوں دوسرے تھانوں میں خون عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگی ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same