بانسبیڑیا میں اسلامیہ گوٹس کمیٹی کے جانب سے آئندہ 9نومبر جشنِ عید میلادالنبی کے موقعے پر اسلامی کوئز مقابلہ ۔

 ہگلی4/نومبر (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا اسلام پاڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حسبِ روایت اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کے جانب سے جشنِ عید میلادالنبی کے پر مسرت موقع پر آئندہ 11ربیع الاول ۱۴۴۱ ھ بمطابق 9 نومبر بروز سنیچر ایک شاندار اسلامی کوئز مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔ یہ تقریب مذکورہ ادارہ کے ہال (اسلامیہ لاج ) میں بوقت بعد نماز ظہور مدرس مدرسہ رضائے حبیب غلام مصطفیٰ قادری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔  اس تقریب میں حلیم صابر قطعہ نگار اخبار مشرق ۔ ممتاز انور کوئز ماسٹر ادیب و شاعر کولکاتا ۔ غلام محمد کونسلر آئی ڈی بی بنگال و بہار بطورِ مہمان خصوصی شریک ہونگے ۔  شرائط و ضوابط برائے کوئز   داخلہ کے لئے کوئی فیس نہیں  ۔ اس مقابلے کے امیدواروں کو گروپ Aاور B میں  تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ Aمیں X سے اوپر درجات کے طالب علم شامل ہونگے ۔  گروپ B میں VI تا X درجات کے طالب علم شامل ہونگے ۔ بطورِ ثبوت اسکول کا آئی کارڈ کا زیروکس کاپی یا کوئی بھی ثبوت لازمی ہوگا ۔  گروپ A کو کسی بھی ثبوت سے مشتتشنی رکھا گیا ہے ۔ بیرونی طلباء بزریہ فون اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ پروگرام کے دن اسکول کا کوئی بھی ثبوت لانا لازمی ہوگا ۔ دونوں گروپ سے 25/ 25 ٹیم تشکیل ہوگی ۔ حسبِ ضرورت کمی و بیسی کا اختیار کو ہوگا ۔ جج حضرات کا فیصلہ آخری اور حتمی ہوگا ۔ جس پر اعتراض کی گنجائش نہیں ہوگی ۔ پروگرام کے آدھا گھنٹہ پہلے اپنی موجودگی کا رپورٹ دینا ہوگا ۔  دوسرے دن یعنی ۱۲ربیع الاول کو جلوس محمدی مختلف ساہراہوں سے ہوتا ہوا اسلامیہ لاج کے قریب اختتام پزیر ہوگا ۔  کوئز مقابلے میں حصہ لینے کے لئے محمد منصور عالم  9883777700 اور مبارک علی ناز 9330187780 سے رابطہ کریں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا