چندن نگر پولیس کی بڑی کامیابی بدنام زمانہ ٹوٹن کے اور دو شاگرد 19ہتھیار و درجنوں گولیوں کے ساتھ پکڑے گئے -
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی25/نومبر (محمد شبیب عالم ) چندن نگر پولیس کمشنر ڈاکٹر ہمایوں کبیر ہگلی ضلع کے شرپسندوں کی نیندیں اڑا رکھے ہیں ۔ لگاتار گرفتاریاں جاری ہے ۔ آج چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر چنسورہ پولیس لائن میں ایک پریس میٹ کرکے صحافیوں کو بڑی خبر بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات چنسورہ کے روندر نگر سے ٹوٹن بسواس کے اور دو شاگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انکے یہاں سے مختلف قسم کے 19ہتھیار اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہے ۔ ایک کا نام پروسنجیت ساہا عرف نیپا اور دوسرے کا نام ملن سیل عرف چکنا بطاگنا ہے ۔ کمشنر نے اس متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13اور 14جولائی کی رات خوفیہ اطلاع پاکر چنسورہ کے روندر نگر علاقے میں پولیس چھاپہ ماری کرنے گئی تھی ۔ وہاں پولیس کے اوپر الٹا حملہ ہوگیا کچھ چھوٹے بدمعاش پکڑے گئے مگر ٹوٹن اور اسکے خاص شاگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس دن سے ہی پولیس روندر نگر علاقے پر چوکسی بڑھادی اور کچھ دن بعد ہی ٹوٹن کو ہم نے گرفتار کرلیا ۔ اسکے بعد سے تلاشی مہم جاری رہی ۔ اب تک اس علاقے کے کل 26 شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ مختلف قسم کے چالیس ہتھیار پہلے ہی برآمد کئے جاچکے ہیں اور آج 19 ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں جن میں تین کاربائن ۔ تین نائن ایم ایم ۔ 6ماسکیٹ ۔ تین سات ایم۔ایم اور سات عدد وہ سوٹر کے علاوہ درجنوں گولیاں برآمد کیا گیا ہے ۔ اسطرح سے ابھی تک کل ساٹھ ہتھیاروں کے ساتھ 650 گولیاں برآمد کئے جاچکے ہیں ۔ ہمایوں کبیر نے مزید بتایا کہ روندر نگر میں اب مشکل سے اور دو تین شرپسند ہیں جو ہم سے چھٹے ہوئے ہیں ۔ بہت ہی جلد انہیں بھی ہم گرفتار کرلینگے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ اسکے بعد روندر نگر میں ایک بھی بدمعاش نظر نہیں آئیں گے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment