ہگلی میں ڈینگو نے ایک اور کی جان لی لگاتار اموات سے لوگوں میں غم و غصہ ضلع انتظامیہ ہنگامی میٹنگ بلائی لوگوں کا میونسپلٹی پر لاپرواہی کا الزام -

ہگلی20/نومبر (محمد شبیب عالم )    پورے مغربی بنگال کے ساتھ ہگلی ضلع کو بھی گزشتہ دو ماہ سے اپنی آغوش میں لئے ہواہے ڈینگو لگاتار ہورہے موت سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔   آج ڈینگو نے پھر سے ایک شخص کی جان لے لی ۔ اس کو لیکر علاقے میں کشیدگی پائی جاری ہے ۔ بھدریشور میونسپلٹی کے تحت 13نمبر وارڈ مالا پاڑہ علاقے کا رہنے والا سونو چودھری عمر 19 سال ولد ستئے نرائن چودھری جو کافی دنوں سے بند پڑے گوندل پاڑہ جوٹ مل کے مزدور ہیں سونو انکا چھوٹا بیٹا تھا ۔  سونو چودھری کو اچانک بخار ہوا ۔ گھر والوں نے گزشتہ 16نومبر کو چندن نگر اسپتال میں بھرتی کرایا ۔ سونو INGU میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا ۔  جب اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسکے خون کا ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ وہ ڈینگو مرض کی گرفت میں ہے ۔ ڈاکٹروں نے علاج تو کیا مگر نتیجہ صفر رہا اور آج صبح اسکی اسپتال میں ہی موت ہوگئی ۔  سونو کی موت کی خبر سنکر ایک طرح گارجین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا وہیں خبر پاتے ہی علاقائی لوگ بھی اسپتال پہونچ گئے ۔ یہاں لوگوں نے بھدریشور میونسپلٹی کے خلاف صاف صفائی کے معاملے میں لاپرواہی کا الزام لگایا ۔  ادھر اس موت کی خبر ملتے ہی بھدریشور میونسپلٹی کے نائب چئیرمین پرکاش گوسوامی بھی پہونچ گئے سونو چودھری کے گھر والوں سے ملاقات کیا ۔  اسپتال کے باہر مالاپاڑہ کا رہنے والا ایک شخص نے بتایا کہ اس علاقے کے قریب ساتھ ستر آدمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔        ڈینگو بخار کی وجہ سے منگل کے دن بھی شری رامپور علاقے میں ایک پانچ سالہ بچی کی موت ہوگئی ۔ اس بچی کا نام سنیدھی شرما تھا ۔  سنیدھی گزشتہ سنیچر کو بیمار پڑ گئی اسکے گھر والوں نے پہلے مقامی ایک نرسنگ ہوم میں داخل کروایا ۔ مگر اسکی طبیعت میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تو ڈاکٹروں نے اسے کولکاتا کے میڈیکل کالج میں منتقل کروایا ۔ لیکن منگل کی صبح بچی نے اسپتال میں ہی آخری سانس لی ۔     آج لگاتار دوماہ سے ڈینگو بخار میں مبتلا مریض ضلع کے اسپتالوں میں بھرے پڑے ہیں ۔ اسپتالوں میں بستر کی کمی کے باعث زمین پر پڑے ہوئے ہیں ۔ سرکاری اسپتالوں کے علاوہ اس مہلک مرض کا علاج ناممکن ہونے کی وجہ سے کوئی بھی سرکاری اسپتال خالی نہیں ہے ۔   اس معاملے میں لوگوں کا غصہ ریاستی حکومت کے خلاف امڑنے لگی ہے  ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مرض میں مبتلا لوگوں کی تعداد چھپائی جارہا ہے ۔ ڈاکٹروں کو پتہ بھی رہتا ہے کہ یہ مریض ڈینگو کے گرفت میں ہے پھر بھی اپنے پرسکرپشن پر وہ وجاہت نہیں کررہے ہیں  ۔ مغربی بنگال میں ہرسال جولائی سے دسمبر کے درمیان ڈینگو کے وجہ سے سیکڑوں لوگوں کی جانیں جارہی ہے مگر ضلع کے ساتھ ساتھ ریاستی انتظامیہ بھی کوئی ٹھوس حل نکالنے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے ۔   ابھی شام کو تازہ اطلاع کے مطابق ڈینگو کے قہر سے ضلع انتظامیہ میں مچی کھلبلی ۔ شری رامپور کے ڈی ایم دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی ۔ جہاں ڈی ایم وائی رتناکر راؤ شری رامپور میونسپلٹی کے تمام کونسلروں کو لیکر ہنگامی میٹنگ کئے اور کس طرح سے ڈینگو نامی مہلک مرض پر قابو پائی جائے اس کو لیکر گائیڈ لائن تیار کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں ڈی ایم کے علاوہ شری رامپور میونسپلٹی کے چئیرمین امیو مکھرجی ۔ اے ڈی ایم پرلئے مجمدار ۔ ضلع کے  ہیلتھ افسر شبھرانسو چکرورتی اور دیگر شامل ہوئے ۔  اس میٹنگ میں ڈی ایم نے بتایا کہ آئندہ کل سے شری رامپور میونسپلٹی کے تمام علاقوں کو ڈرون کیمرے کے زریعہ نشاندہی کیا جائے گا اور ہنگامی سطح پر صاف صفائی کا کام شروع کیا جائے گا ۔  چئیرمین نے کہا کہ یہاں جو صورتحال ہےکہ کھٹال کو ہٹانا بہت مشکل ہے اور اس صورت میں توپ بھی ڈاغ گا جائے تب بھی مچھروں سے نجات ملنے والی نہیں ہے ۔  یہاں میٹنگ ختم ہوتے ہی دھواں سے مچھر بھگانے کا کام شروع کردیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا