آج گرونانک کے 550 ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر بانسبیڑیا کے مسلمانوں نے سکھ گرو کو پنجابی زبان میں کلام پاک بطورِ تحفہ پیش کیا ۔

 ہگلی12/نومبر (محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی گرونانک جینتی بڑی ہی دھوم دھام و مزہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج گرونانک کی 550 ویں یومِ پیدائش تھی ۔ ہگلی میں بنڈیل ڈنلپ کے قریب گرودوارے میں آج صبح سے ہی جشن کا ماحول دیکھا گیا ہزاروں کی تعداد میں سکھ مزہب کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی شرکت کئے ۔ اس تقریب میں مقامی ایم ایل اے کے علاوہ ضلع انتظامیہ بھی شرکت کئے ۔ دن کو گیارہ بجے سے سکھ عقیدت کے مطابق کرتن شروع ہوا ۔ ساتھ ہی لنگر بھی جاری رہا یہاں ہزاروں لوگوں نے بلافرق ذات و مذہب لنگر چکھے ۔   ایک طرف جہاں آج ملک میں دھرم مذہب کے نام پر دوریاں بڑھتی نظر آرہی ہے وہیں اس گرودوارے میں ہندو مسلم قومی یکجہتی کی مثال دیکھنے کو ملی  جہاں بانسبیڑیا کے رہنے والے سماجی کارکن عبد الغنی پنجابی زبان میں قرآن پاک سکھ گرو کو بطورِ تحفہ پیش کیا ۔ انکے ساتھ بانسبیڑیا ہیومن رائٹ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے صدر منور علی عرف محمد اختر علی اور اس تنظیم کے سیکریٹری محمد وکیل خان بھی شامل تھے ۔  گرونانک کے یومِ پیدائش کے موقعے پر سکھ گرو اور گرودوارے کے صدر آر ایس بگا بےحد متاثر ہوئے اور خوشی اس قدر ظاہر کیا کہ ان مسلمان بھائیوں کو سینے سے لگالیا اور کہا کہ آپ ہمیں بھی مہمان نوازی کا موقع دیں ایک لقمہ لنگر چکھکر جائیں ۔ اس دوران سکھ گرو نے کہا کہ گرونانک نام ہی محبت کا پیغام ہے انہوں نے ہمیشہ قوم و ملت آپسی بھائی چارگی قائم رکھنے کا درس دیا ہے ہمیں اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ در تمام ذات مذہب کے لئے کھلا ہواہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ نفرت سے سوائے نقصان کا کچھ حاصل نہیں آخر ایک دن خاک میں سبھی کو مل جاناہے کیوں نہ یہ جو چھوٹی سی زندگی اس رب نے دی ہے اسے محبت کے ساتھ گزاریں ۔ اس دوران اپنے قریب اردو اخباری نمائندے کو پاکر بےحد خوشی کا اظہار کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا