پوجاکےدرمیان چندن نگر پولیس کمشنر کی بڑی کامیابی پانچ سو راؤنڈ گولی نو پستول کے ساتھ تین کو گرفتار کیا ۔

ہگلی5/نومبر (محمد شبیب عالم ) چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر اور انکی پوری ٹیم کو پوجا کے درمیان ایک اور بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ پانچ سو اٹھارہ راؤنڈ گولیاں نو عدد پستول کے ساتھ تین شرپسندوں کو بھی گرفتار کی ہے ۔ جس میں بنڈیل کے ترنمول رہنما دلیپ رام قتل معاملے میں ملوث دو لوگ بھی ہیں ۔    آج چنسورہ میں پولیس کمشنر ہمایوں کبیر اپنے دفتر میں ایک پریس میٹ کے دوران صحافیوں کے سامنے انہیں رو بہ رو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 29جون کو بنڈیل اسٹیشن پر دن کے اجالے میں دلیپ رام کا قتل ہوا تھا ۔ اس معاملے میں پہلے ہی چھ  لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ انکا نام ہے سنجے مشرا ۔ ارجن سنگھ ۔ محمد نسیم عرف گڈو ۔ بیدناتھ رائے اور منگل یادو  لیکن اس قتل کی ماسٹر مائنڈ سکونتلہ دیوی عرف سمندری یادو ابھی بھی فرار ہیں ۔  انکی گرفتاری کے بعد چارج سیٹ داخل کرایاگیا ۔  ہمایوں کبیر نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسی دن سے کاروائی میں لگی تھی بعد میں پتہ چلا کہ اس قتل کے لئے سکونتلہ جن لوگوں سے رابطہ کی تھی اس میں محمد اکبر عرف ڈولے بھی ہے ۔ یہ سمندری یادو کا چھوٹا بیٹا آزاد یادو کا دوست ہے ۔ کمشنر نے ڈولے کو صحافیوں سے رو بہ رو بات کروایا تو ڈولے نے بتایا کہ میں قتل نہیں کیا ہوں اور نہ ہی اس قتل میں شامل ہوں ۔ لیکن ہاں میں ایک لاکھ روپئے کے عوض میں سونومونو ۔ گڈو ۔ ماں قسم اور ہیڈیک کے ساتھ سیٹنگ کروایا تھا ۔    ہمایوں کبیر نے بتایا کہ ڈولے کو مہاراشٹر کے ناگپور تحصیل تھانے کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈولے کے یہاں سے دس راؤنڈ گولی اور تین پستول برآمد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ یہ ہتھیار قتل کرنے کے بعد ڈولے کے پاس سنبھال کر رکھے کے لئے وہ لوگ دیئے تھے ۔  اس کے علاوہ باپی بسواس عرف بیسو جو بدنام زمانہ ٹوٹن بسواس کا بھائی ہے ۔ اسکے بارے کیدار یادو جانکاری فراہم کروایا تھا جس کی مدد سے سوموار کی رات اسے گرفتار کیا گیا ۔ اسکے پاس سے پانچ سو راؤنڈ گولی اور چھ عدد آرمس برآمد کیا گیا ہے ۔ بیسو نے صحافیوں کو بتایا کہ میں کسی کو نہیں جانتا ایک دن رات کو کوئی آیا اور میرے سرپر بندوق رکھکر کہا کہ یہ ہتھیار اپنے پاس رکھو ہم دو دن بعد لے جائیں گے اور زیادہ چالاکی کی تو تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو جان سے مار دینگے ۔ اسکی باتوں پر کمشنر ہمایوں کبیر ہنستے ہوئے بولے کے یہ جھوٹ بول رہا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ دلیپ رام قتل معاملہ میں قریب قریب تمام لوگ ہمارے قبضے میں آچکے ہیں  ۔ بس اسکا ماسٹر مائنڈ سکونتلہ دیوی اور اسکا چھوٹا بیٹا آزاد یادو کی تلاش میں پولیس لگی ہے ۔    کمشنر نے کہا کہ ان دو کے علاوہ گزشتہ 2نومبر کالی پوجا کی رات چنسورہ تھانہ کے تحت ہگلی اسٹیشن روڈ لوہا پاڑہ علاقے میں سنجے راج بنسی نامی لڑکا۔شراب کے نشے میں اپنے پڑوسی لکھی کرموکار عمر 52 کے سرپر بانس سے حملہ کرکے جان سے ماردیا ۔ آج سنجے راج بنسی کو بھی پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے صحافیوں کے سامنے رو بہ رو کروایا تو سنجے نے بتایا کہ لکھی کرموکار ہمیشہ میری ماں کو گالیاں دیتا تھا ۔ اس رات فری کا شراب مجھے ملا اور میں زیادہ پی لیا اور لکھی کرموکار کے ساتھ الجھ گیا جھڑپا جھڑپی کے دوران میں اس کے سر پر بانس سے ماردیا وہ زمین پر گرگیا جب میں دیکھا کہ وہ مرچکاہے ۔ تب میرا نشہ پھٹ گیا اور خوف کے مارے ثبوت مٹانے کے چکر میں بگل میں رکھے گھاس بیچالی اس کے جسم پر ڈال کر آگ لگا دیا ۔ اسکے بعد پہلے گھر آیا مگر گھبراہٹ بے چینی میں سیوڑا پھولی اسٹیشن بھاگ گیا ۔ پھر وہاں سے ٹرین پکڑ کر بردوان چلاگیا آخر میں وہاں مجھے گرفتار کرلیا گیا مجھ سے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ خون غلطی سے ہوگیا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا