''ممبئی سمیت ریاست بھر میں جلوس عیدمیلاد النبی کی اجازت دی جائے''

 

      

سابق وزیر اقلیتی امور اور سینئر کانگریسی لیڈر عارف نسیم خان نے کہا کہ سرکار اصول و ضوابط کے ساتھ جلوس محمدی کو اجازت دے اور ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کرے جس سے بدامنی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے .

      مبئی۔ ریاست مہاراشٹر میں جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دی جائے اور سرکار اس پر اپنی گائڈ لائن اور رہنما خطوط جمعہ تک جاری کرے۔ حکومت کوئی بھی ایسی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کرے جس سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہو۔ یہ مطالبہ عید کمیٹی جلوس کمیٹی کے ارکان نمائندگان اور رکن اسمبلی کانگریس امین پٹیل، سابق وزیر اقلیتی امور عارف نسیم خان اور خلافت ہاؤس جلوس کمیٹی کے چئیرمین سرفراز آرزو نے کیا ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے ہمراہ میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں آٹھ سو سے زائد چھوٹے اور بڑے جلوس عید میلاد النبی کے موقع پر نکالےجاتے ہیں، ان جلوس کو مشروط طور پر اجازت دی جائے اور جلوس میں کورونا اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے پابندی کی جائے 

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same