آٹو مبائل انجنئیر نکلا ہتھیار کاروباری ایسی شرافت سے پولیس اور علاقائی لوگ بھی حیران

 
 ہگلی28/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) پیشے سے آٹومبائل انجنئیر نہایت ہی شریف خوش اخلاق شخص جسے علاقائی لوگ پاس پڑوسی بھی اسے بہت مانتے اور پیار کرتے تھے ۔   لیکن آج اسی شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ اسکے اپنے ہی گھر میں ہتھیار بنانے کا کارخانہ ہے ۔ یہ بات سن کر ہرکوئی تعجب ظاہر کررہا ہے ۔ ساتھ ہی حیرانی بھی ہیں پورے علاقے کے لوگ ۔         اس پورے معاملے میں پولیس اور اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق ہگلی ضلع کے شیرامپور ابھیجات علاقہ رشی بمکن سرانی کا باشندہ سوجات گوشوامی کی اس کارکردگی سے پولیس بھی حیران و پریشان بتائی جارہی ہے ۔   ایس ٹی ایف کے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگل کی صبح شیرامپور تھانے کی پولیس شیرامپور کے جل کل ماٹھ کے علاقے سے مشہور بدمعاش بدنام زمانہ رمیش داس عرف " لینگڑی " کو ہتھیار سمیت گرفتار کی تھی ۔   گرفتار کیا گیا رمیش داس سے ذرہ تفتیش کے بعد سوجات  گوشوامی کا نام سامنے آیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا کہ رمیش سوجات گوشوامی کے یہاں سے ہی ہتھیار خریدا ہے ۔  یہ اطلاع ملتے ہی پولیس سوجات کے گھر پہنچ گئی اور گھر کی تلاشی شروع کی ۔  تلاشی کے دوران پولیس بلکل حیران رہ گئی یہ دیکھکر کہ دو منزلہ عمارت کے ایک کونے میں چھوٹی سی کوٹھری بنائی گئی ہےاور اسی میں ہتھیار بنانے کا ساز و سامان رکھا ہوا ہے ۔ پولیس کو یہاں سے لیتھ مشین ، گیس کٹر ، میگزین ، پالش مشین کے ساتھ کچھ نامکمل ہتھیار کئی بندوقوں کے نال برآمد کی ۔  بتایا جاتا ہےکہ گزشتہ چار برسوں سے یہاں ہتھیار بنانے کا کارخانہ قائم ہے ۔ جہاں مختلف اقسام کے ہتھیار بنائے جاتے ہیں ۔               پولیس زرائع سے ملی مزید اطلاع کے مطابق شیرامپور کی پولیس  رمیش گوشوامی کو گرفتار کرنے سے قبل ہی ایس ٹی ایف کی ایک خصوصی تفتیشی ٹیم سوموار کی رات کولکاتا کے اسٹینڈ روڈ سے سوجات گوشوامی اور محمد شہید نامی ان دو شخص کو گرفتار کر چکی تھی ۔ پولیس انکے پاس سے آٹھ عدد دیسی پستول برآمد کی ہے ۔  پولیس کا کہنا ہےکہ ہتھیار فروخت کرنے کے لئے ہی یہ لوگ کولکاتا گئے تھے شاید ؟       ادھر مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سوجات گوشوامی کی ایک بہن بھی ہے جو یہاں ایک نامی اسکول کی ٹیچر ہیں ۔  سوجات کے والد بھی کسی بڑی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے ۔    گھر میں ہتھیار بنانے کا کارخانہ سے متعلق پوچھنے پر گھر والوں نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے سیدھے کہتے نظر آئے کہ یہ سب ہمیں نہیں پتہ ۔  پولیس کی مزید پوچھ تاچھ کرنے پر گھر والوں نے کہا کہ سوجات گھر کے اندر موٹر سائیکل کا پارٹس تیار کرتا تھا ۔  ادھر گھر والوں کے اس جواب سے پولیس خود کو مطمئین نہیں پارہی ہے ۔  فلحال سوجات پولیس کی گرفت میں ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا