عدالتی کاروائی سے بچنے کےلئے بیوی کو اپنا لیا گھر لاکر پھر بے دخل کردیا بیوی سسرال کے سامنے بیٹھ گئی دھرنے پر

 
 

              ہگلی19/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) تارکیشور کے شیاماپوکھر میں ایک گھریلو خاتون اپنا وقار اور حق کو پانے کے لئے اپنے سسرال  کے گھر کے سامنے گود میں معصوم بچہ کو لئے دھرنے پر بیٹھ گئی ۔     بتایا  جارہا ہےکہ آج سے تین سال قبل بردوان کی رہنے والی مالویکا گھوش کی شادی ہرادھن گھوش کے ساتھ ہوئی تھی ۔  انکا ڈھائی سال کا بیٹا بھی ہے ۔   گھریلو خاتون مالویکا کا الزام ہےکہ شادی کے چھ ماہ بعد ہی گھر سے بے دخل کردیا سسرالی کنبہ ۔  کافی دن گزر جانے کے بعد بھی کوئی بھی رابطہ نہیں رکھا ۔   الٹا مالویکا پر چوری کا الزام لگادیا ۔   اسکے بعد مالویکا عدالت کا رخ کی ۔ عدالت نے مالویکا کے حق میں فیصلہ سنایا ۔ اس دن ہرادھن یہ عدالت میں یہ کہکر معاملے کو رفعہ دفعہ کرلیا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کو اپنے ساتھ رکھے گا ۔   مگر کچھ ہی ہفتے بعد پھر سے بیوی پر ظلم زیادتی شروع کیا سسرالی کنبہ بھی ظلم کرنے لگے اور پھر سے بے گھر کردیا اور پھر سسرال میں جگہ نہیں ملی ۔  مالویکا بہت پریشان تھی ۔ آخر میں اس نے یہ فیصلہ کیا اور سسرال کے گھر کے سامنے دھرنا پر بیٹھ گئی ۔ ادھر سسرال والوں نے اسے دیکھتے ہی دروازہ بند کرلیا  ۔  ادھر مالویکا کو راستے پر بیٹھے دیکھ پڑوسی بھی سامنے آگئے اور پوری تفصیلات معلوم کرنے کے بعد ہرادھن کو آواز دینے لگے ۔ لیکن بعد میں دیکھا گیا کہ دروازے پر تالا لگا ہوا ہے ۔ پڑوسیوں نے ہرادھن کی حرکت پر ناراضگی ظاہر کیا اور کہا کہ اگر وقت رہتے مالویکا کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو ہم لوگ ہرادھن کے خلاف کاروائی کرینگے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا