پوجا سے قبل بند ڈنلپ فیکٹری کے ملازمین کےلئے خوشخبری بقایا رقم جلد چکائے جائیں گے
ہگلی4/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) ہندوستان کا پہلا ٹائیر فیکٹری بانسبیڑیا ساہا گنج ڈنلپ گزشتہ پندرہ برسوں سے بند ہے ۔ جسکی وجہ سے ہزاروں مزدور بےروزگار ہوچکے ہیں ۔ فیکٹری بند ہونے کے ساتھ ساتھ انکا بقایا رقم بھی ابھی تک نہیں ملا ہے ۔ لیکن آج ان مزدوروں کےلئے امید کی روشنی دکھائی دی ہے اور وہ یہ کہ پوجا سے قبل اس فیکٹری کے ملازمین کےلئے خوشخبری آئی ہے ۔ فیکٹری کے سی آئی ٹی یو رہنماء جگ بندھو ساہا سے ملی اطلاع کے مطابق انہیں ایک خط موصول ہوا ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کے کل 1415 ملازمین کا بقایا عنقریب ہی ادا کردیا جائے گی ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے اور کہا کہ یونین کی جانب سے ملازمین کے بقایا رقم کےلئے کافی دنوں سے مطالبات کیا جا رہا ہے ۔ فیکٹری کے کل 1415 ملازمین کا مجموعی طور پر 19کروڑ چالیس لاکھ پچاس ہزار کے قریب رقم ہے ڈنلپ فیکٹری پر ۔ جگ بندھو ساہا نے اور کہا کہ رقم چکانے کےلئے سرکاری طور پر خط تو مل گئی ہے ۔ مگر یہ رقم کب تک چکائی جائے گی ۔ اسکے متعلق کچھ بھی کہیں نہیں لکھا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ فیکٹری بند ہوئے پندرہ سولہ برس کا عرسہ ہوگیا ہے ۔ جسکی وجہ سے اس میں کام کرنے والے کئی ہزار مزدور بےروزگار ہوچکے ہیں ۔ آج ادھر ادھر دو چار پیسے کا روزگار کرکے زندگی کسی طرح سے گزارنے پر مجبور ہیں ۔ یوپی بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور اپنے وطن لوٹ چکے کئی مزدور تو اب اس دنیا میں بھی نہیں رہے ۔ محاذی دور حکومت میں بند ہوئے اس فیکٹری کو دوبارہ کھلوانے کےلئے کافی جدوجہد کرتی رہی مگر سوائے ناکامی کا کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا ۔ فیکٹری بند ہوجانے کےبعد سے اپنی سروس کی رقم پانے کے لئے مزدور لگاتار جدوجہد کرتے رہے ہیں ۔ مگر کافی دن گزرگیا ۔ 2013 میں کولکاتا ہائی کورٹ نے ڈنلپ انتظامیہ کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کا بقایا رقم جلد سے جلد چکائی جائے چاہے اسکے لئے ڈنلپ کی پوری جائداد ہی فروخت کرکے کیوں نہ چکانی پڑے ۔ اس ہدایت کے بعد ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی ۔ اسکے بعد اخبارات میں اشتہار دیکر بتایا گیا کہ کس کی کتنی رقم بقایا ہے اسکے لئے درخواست جمع کریں ۔ اس اعلان کےبعد فیکٹری کے تین یونین مشترکہ طور پر ملازمین سے ملکر حساب کرکے پوری رپورٹ جمع کرنے کے بعد درخواست کیا ۔ درخواست ملنے کے بعد خصوصی کمیٹی اگلی سنوائی کےلئے طلب کیا ۔ جہاں تینوں فریقین کی باتیں سننے سمجھنے کے بعد فیصلہ آیا کہ پی ایف کی رقم چھوڑ کر باقی رقم چکا دیئے جائیں گے ۔ اسکے بعد آج یہ خط موصول ہوا ہے کہ ملازمین کے بقایا رقم پوجا سے قبل ہی چکا دیئے جائیں گے ۔ لیکن دن تاریخ اور وقت کا ذکر نہیں ہونے کی وجہ سے ملازمین تشویش کے شکار ہیں ۔
Comments
Post a Comment