مرکزی حکومت ٹرین کی خدمات فراہم کرنا چاہتی ہے مگر ریاستی حکومت عوام کےخلاف رویہ اپناتے ہوئے ٹرین چالو کرنا نہیں چاہتی ہے : لاکٹ چٹرجی
ہگلی15/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء کے وجہ سے ملک کے قریب سبھی ریاستوں میں ابھی مسافر ریل خدمات مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے ۔ ابھی بھی عام مسافروں کےلئے لوکل ٹرین خدمات بند ہیں ۔ اب اس صورتحال سے لوگوں میں پریشانی بڑھتی جارہی ہے اور یہی وجہ ہےکہ لوگ لوکل ٹرینوں کو چلانے کےلئے راستے پر اتر آئے ہیں ۔ مغربی بنگال میں گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف اسٹیشنوں پر ریلوے کے جانب سے چلائی جارہی اسپیشل ٹرینوں کو روک کر احتجاجی مظاہرہ کئے ۔ ریاست سے لیکر مرکزی حکومت تک کے خلاف لوگوں نے نعرہ لگایا ۔ کئی اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس اور عام مسافروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ۔ کچھ جگہوں پر توڑ پھوڑ بھی ہوا ۔ کئی سارے لوگوں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ۔ لوگوں کا مطالبہ یہی تھا کہ اب ہمارے لئے لوکل ٹرینں چالو کردی جائے ۔ ٹکٹ کاؤنٹر بھی کھول دیا جائے ۔ آخر ہم کتنے دنوں تک بےروزگار گھر میں بیٹھے رہیں گے ۔ اس دوران کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہیں ہورہاہے تو تمام ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کرنا ہوگا ۔ جب
لوکل ٹرینیں چلنے سے کورونا کا خطرہ بڑھ جائے گا تو تمام ٹرینیں بند ہونی چاہئے ۔ کوئی بھی کسی طرح کا اسپیشل ٹرین چلنے نہیں دینگے ۔ اسی مطالبہ کےساتھ پہلے سنارپور اسکے بعد ہگلی ضلع کے پنڈوا ، کھنیان اور ہگلی ریلوے اسٹیشن پر عام مسافروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کی پالیسی کےخلاف سخت الفاظوں میں مزمت کیا ۔ اس دن ریلوے سیکوریٹی ڈپارٹمنٹ کے افسر موقعے پر پہنچ کر لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹرین نہ روکیں اور جو بھی مطالبات ہیں مجھے تحریری شکل میں دیں ۔ میں خود ڈی آر ایم کے ہاتھ میں سونپ دونگا ۔ اتنا کچھ کہنے کے بعد دوسرے دن چنسورہ اسٹیشن پر پھر سے عام مسافروں نے لوکل ٹرین کو روک کر ہنگامہ برپا کیا ۔
لوگوں کا اس احتجاج کا اثر اسی دن شام کو سننے کو ملا کہ مغربی بنگال بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سوپن داس گپتا وزیر ریل پیوش گوئل کو خط لکھا ۔ جس میں گزارش کی گئی تھی کہ مرکزی حکومت کو ضروری اقدامات کرتے ہوئے مغربی بنگال میں مضافاتی ٹرین جلد سے جلد بحال کرے ۔ انکے جانب سے وزیر ریل پیوش گوئل کو خط لکھے ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ بی جے پی کی ایک اور ایم پی لوکل ٹرین چلوانے کی وکالت کرتے ہوئے ریاست میں جلد سے جلد لوکل ٹرین چلانے کے لئے مرکزی حکومت سے گزارش کی ۔ اتنا ہی نہیں وہ تو سیدھے طور پر ریاست میں لوکل ٹرینیں نہیں چلنے دینے کا الزام ریاستی حکومت پر لگادی ۔ اس بات کو وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنےکے ساتھ خطوط بھی پوسٹ کی ہیں اور ساتھ ہی اپنی تصویر بھی شئیر کی ہیں ۔ لیکن انکے جانب سے لگایا گیا الزام کتنا حقیقت ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا ۔ مگر عام لوگوں بس یہی چاہئے کہ جتنی جلدی ہو لوکل ٹرینیں چالو کی جائے تاکہ عام لوگوں کے جو مسائل ہیں اس سے راحت ملے ۔ اب دیکھنا ہےکہ مرکزی حکومت اپنے ممبر پارلیمنٹ کی باتوں پر کتنی اور کتنا جلدی عمل کرتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment