بی جے پی اور ترنمول دونوں غنڈوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے : دلیپ ناتھ

 ہگلی5/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک میں کسان زرعی مخالف قانون اور ہتھرر میں دلت لڑکی کی آبروریزی کے خلاف کانگریس پارٹی راستے پر اتر چکی ہے ۔  آج ہگلی ضلع چنسورہ موگرا بلاک اور بانسبیڑیا شہر کانگریس کے رہنماء بھی مرکزی حکومت کی اس عوام مخالف حرکت کے خلاف بوڑوپاڑہ موڑ سے لیکر شب پور بس اسٹینڈ تک احتجاجی جلوس نکالا ۔ جس کی نمائندگی پردیش کانگریس کے سیکریٹری دلیپ ناتھ نے کیا ۔ اس جلوس میں مناانصاری ہگلی ضلع کانگریس او بی سی کے ممبر ، چنسورہ موگرا بلاک کے صدر پبترو دے اور آئی این ٹی یو سی کے رہنماء محمد رئیس سابق کونسلر  صابر حسین   کے  علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان و حامی شامل ہوئے ۔ جلوس کے دوران مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف زوردار نعرہ لگاتے ہوئے مودی کو " بیچو بابو " کہتے ہوئے نعرہ لگایا کہ بیچو بابو سرکار اور نہیں درکار "  ساتھ ہی دلت لڑکی کی آبروریزی کرنے والوں کا چہرہ بےنقاب کرو ۔  کسان زرعی سیاہ قانون واپس کرنا ہوگا ۔ جیسے نعرے لگاتے دکھائی دیئے ۔   جلوس کے اختتام پر نمائندہ عوام نیوز سے دلیپ ناتھ نے اس کے ملک میں بربریت عوام پر ظلم و زبر کرنے والے عوام کا حقوق چھین نے والوں کی حکومت چل رہی ہے ۔  بیٹیوں کو بچانے کا نعرہ لگانے والوں کی حکمرانی میں آج بیٹیاں ہی غیر محفوظ ہیں ۔  دلیپ ناتھ نے گزشتہ کل ٹیٹاگڑھ میں بی جے پی رہنماء کے قتل کے سوال پر کہا کہ یہ کرمنل کی لڑائی ہے ۔ جو گیروہ بندی کے شکار ہیں اور اسی وجہ سے یہ واردات پیش آرہے ہیں ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومت پر سخت لہجے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور ترنمول غنڈوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ۔ اس وجہ سے بھی اس قسم کے واردات رونماء ہورہے ہیں ۔  اس صورت میں انہوں نے کہا کہ اب کانگریس اور سی پی آئی ایم کی حمایت میں عوامی رحجانات بڑھنے لگے ہیں اور آئندہ 2021اسبملی انتخاب میں کانگریس / سی پی آئی ایم کی حکومت مغربی بنگال میں بننے جارہی ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا