آج سیرامپور پوجا منڈپ کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ورچوئل افتتاح
ہگلی15/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کورونا وائرس کے مدنظر لگاتار ورچوئل طریقے سے درگاپوجا منڈپوں کا افتتاح کررہی ہیں ۔ گزشتہ دنوں کولکاتا کے کئی پوجا منڈپوں کا افتتاح کرنے کے بعد آج ہگلی ضلع کے سیرامپور میں پانچ اور 6 پلی بیبسائی سمیتی پوجا کمیٹیوں کے پوجا منڈپوں کا افتتاح ورچوئل طریقے سے کیں ۔ اس دوران ہگلی ضلع کے کئی بڑے رہنماء میں ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، سیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی ، چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار ، اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیر گھوشال کےعلاوہ ترنمول کے دیگر کئی لیڈران کے ساتھ سیکٹروں کی تعداد میں کارکنان و حامیوں کو دیکھا گیا ۔
Comments
Post a Comment