مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ یوگی ہٹاؤ بیٹی بچاؤ کے نعروں کے ساتھ سنگور میں ترنمول کا احتجاجی جلوس

 

 


 ہگلی4/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک میں مودی اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے ساتھ ہتھرس واقعہ کو لیکر احتجاجی مظاہرے جلسہ جلوس منعقد ہورہے ہیں ۔  اس فہرست میں مغربی بنگال بھی پیچھے نہیں ہے ۔  مغربی بنگال کی حکمران جماعت سے لیکر مخالف جماعت جیسے کانگریس ، سی پی آئی ایم بھی مرکزی حکومت کے ساتھ یوپی یوگی کی بربریت والی حکومت کے خلاف کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہے ۔  آج صبح سے ہی ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں ہتھرس معاملہ اور بی جے پی کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف ترنمول کانگریس راستوں پر احتجاجی جلسہ جلوس منعقد کرتے دیکھائی دی ۔ چنسورہ سے لیکر بھدریشور ، چاپدانی ، سیرامپور میں احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ وہیں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں سنگور کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک عظیم الشان جلوس دیکھنے کو ملا ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس جلوس میں کارکنان کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم کے علاوہ موم بتیاں و مشال بھی لیکر آگے بڑھتے ہوئے مرکزی حکومت کے ساتھ یوگی کے خلاف بھی نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ۔  مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ اور یوگی ہٹاؤ بیٹی بچاؤ کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔  ادھر شام ہوتے ہی رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا کپ رہنمائی میں کینڈل مارچ نکالا گیا ۔ 

جہاں وجئے ساگر مشرا نے کہا کہ وقت آگیا ہے دہلی کے ساتھ ساتھ یوپی کو بھی بی جے پی کے چنگل سے آزاد کرنے کا ورنہ سب ختم تباہ و برباد کردینگے یہ ناراضگی جماعت والے ۔       دوسری جانب ہگلی ضلع کے ڈانکونی علاقے میں سی پی آئی ایم کے جانب سے مودی حکومت ، مہنگائی اور ہتھرس میں درندوں کے خلاف راستے پر جلوس نکالا ۔ سی پی ایم والوں نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے رویئے کو بی جے پی سے جوڑتے ہوئے مغربی بنگال حکومت پر بھی بدعنوانی کا الزام لگایا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا