آج ملک میں قانون دفن ہورہاہے یہی حال رہا تو ملک کی عدلیہ و قانون سے بھروسہ اٹھ جائے گا : مناکشی مکھرجی
ہگلی2/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج بانسبیڑیا گنجس جھنڈا میدان میں ڈی وائی ایف آئی کے جانب سے منعقد کی گئی ۔ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایف آئی ریاستی کمیٹی رہنماء مناکشی مکھرجی ہے ۔ اپنی تقریر کے دوران یہ باتیں کہیں ۔ انہوں نے ملک میں مرکزی حکومت کی جانب سے پھیلائی گئی بدعنوانیوں پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بولی کہ آج ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی قانون دفن ہوچکا ہے اور یہی حال رہی تو ملک کے عوام کا عدلیہ و قانون سے بھروسہ اٹھ جائے گا ۔ یہ بات بابری مسجد کی انہدامی فیصلے پر مسجد شہید کرنے والوں کو باعزت بری کئے جانے کے خلاف حیرانی ظاہر کی ۔ انہوں نے اور کہا کہ صدن میں 353 لوگ حکومت کے نام پر ملک کے عوام کو گمراہ کرکے آج راستے پر لاکھڑا کئے ہیں ۔ ایک ایک کرکے نئے نئے قانون اور بل پاس کرکے عوام کا گلہ دبانے میں لگے ہیں ۔ مناکشی نے کورونا کے متعلق مرکزی حکومت کے رویئے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے بولی کہ کورونا کو لیکر مرکزی حکومت جو طریقہ کار اپنائی ہے وہ اینٹی سائنٹیفک ہے ۔ تھالی بجاکر ، موم بتی جلاکر ، بھول برسا کر کورونا کو بھگانے کے چکر آج ہمارا ملک کورونا مریض کے معاملے میں اول مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے لوکل ٹرین بند رکھنے اور سرکاری غیرسرکاری بسیں چلانے کے سوال پر بولی ٹھیک ہے ۔ غیرسرکاری بسیں چلیں مگر عوام کی حفاظت کےلئے کو مثبت راستہ اختیار کیا جائے ۔ صرف یہ کہہ دیں کہ ماسک پہن کر رہیں اور سینیٹائزر استعمال کریں اور لوگوں سے دوری بنائے رکھیں ۔ تو کیا لوگ کورونا سے بچ گئے ہیں اگر ہاں تو آج ملک اول مقام پر نہیں پہونچا ہوتا۔ کورونا کیس میں ۔ ایک طرح فون کالر ٹون میں حکومت لوگوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے کےلئے منع کرتی ہے اور خود بہار میں انتخاب کروارہی ہے ۔ انہوں نے آخر میں لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہی کہ اب وقت آگیا ہے ۔ آپ خود کی طاقت کو سمجھیں اور ٹھوس فیصلہ لیں ۔ آپکا ٹھوس فیصلہ ہی ملک میں بدعنوانی پھیلانے والوں کو اقتدار کی کرسی سے نیچے اتار سکتا ہے ۔ آج کی اس تقریب میں مقامی کونسلر رافیہ خاتون ، سابق کونسلر وارڈ نمبر 19 ذولفقار علی ، ہگلی ضلع بانسبیڑیا برانچ ڈی وائی ایف آئی کے سیکریٹری قادر حسین اور سیکڑوں کی تعداد میں سی پی آئی ایم اور ڈی وائی ایف آئی کے کارکنان و حامیوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس دوران مقامی ڈی وائی ایف آئی رہنماء نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے مختلف مسائل کو بھی گنوایا ۔
Comments
Post a Comment