نریندر مودی کو اب ایک پل کےلئے بھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں ہے : اسیت مجمدار

ہگلی26/جون ( محمد شبیب عالم ) لوگ پہلے سے ہی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی مار سے پریشان ہیں ۔ اب انہیں راحت پہونچانے کے بجائے مودی حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ان پر ظلم کررہی ہے ۔  اس صورتحال میں نریندر مودی کو اب ایک پل کےلئے بھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں ہے ۔ انہیں جلد سے جلد استعفیٰ دینی ہوگی ۔         یہ باتیں آج ہگلی ضلع کے چنسورہ کھادینا موڑ پر گزشتہ 23دنوں سے لگاتار پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چنسورہ کے ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا ۔  آج وہ سیکڑوں ترنمول کارکنان و حامیوں کے ساتھ مودی حکومت کے خلاف اپنی گردن میں تختیاں لٹکائے پیٹرول پمپ کے سامنے مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔  اس دوران لوگوں نے کچھ اسطرح کا نعرہ لگایا ۔ " پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتار کیوں بڑھ رہی ہے نریندر مودی جواب دو نہیں تو کرسی چھوڑو "  ۔  " نریندر مودی ہائے ہائے "   ۔     " بی جے پی سرکار آر نہیں درکار "  ۔  جیسے کئی نعرے لگائے ۔    اس دوران اسیت مجمدار نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ اسی درمیان پہلے ان لاک کے بعد سے تمام سرکاری و غیرسرکاری دفتر ، بازار ، مال اور تمام پبلک سیکٹرز کھول دیئے گئے ہیں ۔ مگر لوکل ٹرینوں کے آمدورفت پر مکمل پابندی کی وجہ سے زیادہ تر لوگ دو پہیہ کا ہی سہارا لے رہے ہیں ۔ لیکن اسی درمیان تیل کی آسمان چھوتی مہنگائی سے انکی حالت اور بگڑ گئی ہے  ۔  انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرول ، ڈیزل کی قیمت نہایت ہی کم ہوتی جارہی ہے ۔ مگر ہمارے ملک میں اسکے بلکل برعکس ہورہا ہے ۔  ابھی جہاں لوگ بےروزگاری کی مارجھیل رہے ہیں ۔  ایسے میں تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کرنا مطلب ملک کے عوام پر ظلم کرنا ہے ۔  آج اسی کے خلاف ہم راستے پر اترے ہیں اور اگر وقت رہتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم نہیں کی گئی تو ہم ہر روز احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مودی مخالف نعرے لگاتے رہیں گے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا