ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے عارضی صفائی ملازمین کے مطالبات ہوئے قبول ہڑتال کیا ختم

 ہگلی24/جون ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 16 جون سے مسلسل احتجاج کررہے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے عارضی ملازمین نے آج بروز بدھ اپنا احتجاج ختم کردیا ۔    اس معاملے میں میونسپلٹی کے صفائی کارکنوں نے بتایا کہ میونسپلٹی کی جانب سے انکے تمام مطالبات قبول کر لیا گیا ہے ۔  لہذا وہ اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کئے ہیں ۔    واضح ہوکہ گزشتہ 16 جون سے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے صفائی کارکنان اپنے مطالبات کررہے تھے اور کام مکمل طور پر بند کرکے ہڑتال بھی کیا تھا اور اس دن سے میونسپلٹی کے سامنے مسلسل احتجاج کررہے تھے ۔  اس متعلق صفائی کارکنوں نے اور بتایا کہ میونسپلٹی کے عارضی ملازمین کی جانب سے پانچ مطالبات کیا گیا تھا ۔  جس میں میونسپلٹی اعلیٰ عہدیداران کے جانب سے غیرقانونی طور پر جن نئے ملازمین کی تقرری ہوئی تھی انکی منسوخی ، عارضی عملہ مستقل ملازمت دینے اور تنخواہ میں اضافہ جیسے مطالبات شامل تھے ۔  آج عارضی ملازمینوں نے میونسپلٹی کو اپنے مطالبات سے متعلق ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ۔ جن میں سے  میونسپلٹی نے انکے تین مطالبات کو قبول کرلیا اور باقی دو مطالبہ کے متعلق کہا گیا کہ فلحال دو مطالبہ کو منظور نہیں کیا جا رہا ہے ۔ آئندہ اس معاملے میں بات کی جائے گی ۔  ادھر عارضی ملازمین نے اپنی مطالبات پوری ہوتے ہی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार