آج سے چنسورہ - کولکاتا فئیرلی فیری سروس کا آغاز مسافروں کو وقتی راحت پہونچانے کی کوشش
ہگلی28/جون (محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن کے درمیان مسافروں سرکاری غیرسرکاری دفتروں میں جانے والوں کے مسائل کا خیال رکھتے ہوئے چنسورہ فیری گھاٹ سے بھی کولکاتا فئیرلی گھاٹ کےلئے فیری سروس کا آغاز سوموار کی صبح سے ہونے جارہا ہے ۔ اسکی اطلاع چنسورہ اسمبلی کے ایم ایل اے اسیت مجمدار نے دیتے ہوئے سوموار کی صبح 6 بجے صحافیوں موقعے پر حاضر رہنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ صبح 6 :30 بجے چنسورہ سے کولکاتا فئیرلی گھاٹ کےلئے فیری سروس کا افتتاح کیا جائے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ روزانہ صبح چنسورہ سے کولکاتا کےلئے صبح ساڑھے 6 بجے یہ کشتی روانہ ہوگی اور واپسی شام کو 4 بجکر 40 منٹ پر فئیرلی سے چنسورہ کے لئے کرے گی ۔ اس متعلق انہوں نے باقی باتیں تفصیل سے صبح بتانے کو کہا ۔ ساتھ ہی آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھرپور تعریفیں کی ۔ اس سے قبل وہ جب سے SBSTC کے چئیرمین بنے ہیں تب سے ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں سے روزانہ کولکاتا جانے آنے والے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سرکاری بسیں چلا رہے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے درمیان سرکاری غیرسرکاری دفتر بازار کھل جانے کی وجہ سے ضلعی لوگوں کو آمدورفت کے مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ ایسا نہیں ہے کہ لوگوں کے مسائل ابھی حل ہوگئے ہیں ۔ جب تک لوکل ٹرینوں کی آمدورفت بحال نہیں ہوجاتی مسائل حل ہونے والے نہیں ہیں ۔ مگر بسوں کی آمدورفت سے وقتی طور پر راحت محسوس کررہے ہیں کچھ مسافر ۔
Comments
Post a Comment