ریاستی بس مالکان وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ماہانہ مالی امداد کی پیشکش کو مسترد کیا سوموار سے راستے سے غائب ہو سکتی ہیں بسیں

کولکاتا27/جون ( محمد شبیب عالم  )      ریاستی  بس مالکان نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی ماہانہ الاؤنس کی پیش کش کو آج  مسترد کردیا ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ صرف 15000 روپے ماہانہ الاؤنس پر بسیں چلانا ممکن نہیں ہے ۔ جوائنٹ سکریٹری بس سنڈیکیٹس کے جنرل سکریٹری تپن کمار بنرجی نے کہاکہ  15000 روپے کے عام ماہانہ الاؤنس سے کیا ہو گا ۔  ہمارا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے  ۔ بس کے کرایوں میں اضافہ کئے بغیر ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ ہم اتوار کو ایک  خصوصی میٹنگ   کریں گے اور  اس میٹنگ میں ہی  حتمی فیصلہ کریں گے ۔ اس
 اجلاس میں اضلاع کی   بس مالکان تنظیمیں بھی شرکت کریں گی ۔  وہیں  مغربی بنگال بس اور منی بس آنرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری پردیپ نارائن بوس نے کہاکہ  زیادہ تر راستوں ( روٹوں ) کے  بس مالکان نے ریاستی حکومت کی تجویز کو مکردیئے  ہیں ۔  واضح ہو کہ  ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی جمعہ کے روز غیرسرکاری بس مالکان کے کرایا میں اضافہ کرنے کے مطالبات کو نا منظور کردی اس اعلان کی کہ نجی بس مالکان کو حکومت کی جانب سے مالی مدد دی جائے گی اور کہا کہ بس مالکان کو انسانیت کی بنیاد پر اگلے تین ماہ کےلئے 15000 روپئے کی مالی مدد فراہم کرے گی ۔ قابلِ ذکر ہے کہ ریاست میں کل 6000 بسیں منی ہیں  ادھر  بس مینی بس ایسوسی ایشن کے جانب سے یہ آئندہ سوموار سے راستے پر بسیں نہیں چلانے کا بھی بات کررہے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا