کولکاتا بیالیس نمبر وارڈ ترنمول کے جانب سے شہیدوں کو خراج عقیدت
کولکاتا 24/جون ( محمد شبیب عالم ) ہند چین کی سرحد پر گلوان میں ہندوستانی افواج کی شہادت پر ملک بھر میں لگاتار خراج عقیدت پیش کرنے کا دور چل رہا ہے ۔ آج کولکاتا کے 42 نمبر وارڈ خواتین ترنمول کانگریس کی صدر انیلا خان کی رہنمائی میں شہید افواج کو سیکڑوں لوگوں نے شہداء کی تصویروں پر عقیدت کے پھول پیش کئے ۔ ساتھ ہی موم بتیاں روشن کرکے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دوران لوگوں نے اپنا اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین ماضی میں بھی ہمارے ساتھ بہتر سلوک نہیں کیا ہے ۔ ساتھ ہی لوگوں نے کہا کہ ہمارے بیس فوجی جوانوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائے گی ۔ یہاں لوگوں نے شہید جوانوں کے کے تئیں صدمہ ظاہر کیا ۔ ساتھ ہی ان شہیدوں کے متاثرہ خاندان کے تئیں بھی گہری ہمدردی ظاہر کیا اور کہا کہ ملک کے لئے انکی ہمت ، جذبہ اور قربانی کو ہم سلام کرتے ہیں ۔
Comments
Post a Comment