بی جے پی غیربنگالی پارٹی کہ ساتھ بنگالی مخالف جماعت بھی ہے  : کلیان بنرجی

ہگلی28/جون ( محمد شبیب عالم ) آج سیرامپور جی ٹی روڈ کو دہلی روڈ سے ملانے والی سڑک کا افتتاح کرنے آئے سیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کیا اور کہا کہ بی جے پی غیربنگالی پارٹی ہے ۔ ساتھ ہی ایک بنگالی مخالف جماعت بھی ۔     ان سے جب پوچھا گیا کہ آج بنگال کے بہت سارے رہنماء جڑ رہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کون ہیں  ؟ یہ کچھ بھی نہیں ہیں ۔ یہ صرف غیربنگالیوں کا چپل سرپر لیئے گھوم رہے ہیں ۔ ان کو وہاں سے بیٹھے بیٹھے غیربنگالی انہیں کنٹرول کررہے ہیں ۔    2021میں کیا ہوگا پوچھنے پر وہ بھڑکیلے انداز میں بولے کہ یہ بھی کوئی سوال ہے ۔ 2021 میں ممتابنرجی ہی وزیر اعلیٰ بنے گی ۔ کسی دوسرے میں ہمت ہے کیا ۔  بی جے پی بہت کچھ بولتی ہے اور بہت بولے گی ۔ لیکن ایک بات سن لیجئے وہ ایک گانا ہے " کوڑی میرے سپنے میں ملتی ہے ، وہ کوڑی میرے سپنے میں ملتی ہے "  ۔   بس لڑکی حقیقت میں کبھی نہیں ملی بی جے پی کا حال 2021میں ویسا ہی ہوگا ۔ جنتا جی چاہے بنگال کی کرسی پر بیٹھنے کا خواب دیکھنا ہے دیکھ لیں یہ انکے خواب حقیقت کبھی نہیں ہونگے ۔    کلیان بنرجی یہیں نہیں رکے انہوں نے مودی پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج نریندر مودی کا 56 انچ کا سینہ 26 انچ کا ہوگیا ہے ۔  بنگال کے لوگ بھی سمجھ چکےہیں ۔           آج سیرامپور جی ٹی روڈ کو دہلی روڈ سے جوڑنے والی سڑک کی تعمیر سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے یہ مصروف ترین راستے کی حالت بلکل خستہ ہوگئی تھی ۔  اس راستے کی مرمت میں قریب 28 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔  راستے کی تعمیر میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن علاقائی لوگوں کا کہنا تھا کہ راستہ بہتر طریقے سے بنے اسکے لئے ہمیں ہماری زمین بھی دینی پڑے تو ہم تیار ہیں ۔  راستہ خراب ہونے کی وجہ سے کئی حادثے بھی ہوچکے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظار کا پھل میٹھا رہا ہمیں بےحد خوشی ہورہی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا