یکم جولائی کو مغربی بنگال مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب
(محمد نسیم)آئندہ یکم جولائی بروز بدھ ،دن کے ساڑھے دس بجے ڈاکٹر اے ایم او غنی میموریل پرائمری اسکول واقع کسیا بگان میں مغربی بنگال مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا اہتمام ہر سال ادارے کے بانی ،عظیم مجاہد آزادی اور غریب وپسماندہ طبقات کے مسیحا مرحوم عبدالقیوم انصاری کی یوم پیدائش کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ یکم جولائی 2020 کو عبدالقیوم انصاری کی 115ویں یوم پیدائش ہے۔ اسی دن بنگال کے محسن اور سابق وزیراعلیٰ بدھان چندر رائے کی بھی 135 ویں سالگرہ کے موقع سے دونوں جہاندیدہ لیڈران کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
لاک ڈائون اور سماجی فاصلے کے پیش نظر تقریب میں محدود افراد کو ہی مدعو کیا گیا ہے،لہٰذا واٹس ایپ کے ذریعہ جنہیں دعوت دی گئی ہے صرف انہیں سے شرکت کی استدعا ہے۔
Comments
Post a Comment