کورونا سے محفوظ رہنے کی ترکیب بھی اپنانی ہےاور روزمرہ کا کام بھی کرنا ہے : نازیہ الہٰی خان

کلٹی 22/جون / بی جے پی مزدور سیل کی نیشنل صدر و سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ نازیہ الہٰی خان نے آج مغربی بردوان ضلع کے کلٹی علاقے میں بی جے پی کی 6 سالہ کارکردگی کے متعلق لوگوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے مودی اور بی جے پی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف باتیں کیں ۔ ساتھ ہی مودی کے جانب سے " آتم نربھر ( خود کفیل )‘‘ بننے کی ہدایت کو بھی لوگوں تک پہنچایا۔ ساتھ ہی ان سے خود کفیل بننے کی گزارش بھی کی ۔

 نازیہ الہٰی خان نے کلٹی میں مقامی مائنریٹی مورچہ کے صدر ذیشان قریشی ، بی جے پی یوا مورچہ کے آسنسول کے صدر ارجیت رائے اور دیگر مقامی بی جے پی رہنماء کے ساتھ پورے کلٹی علاقے میں موچی سے لیکر چائے والے ، کپڑے کے دکانداروں، سبزی فروش ٹھیلہ والے رکشے والے ، خواتین ، بچے نوجوان بزرگوں سے مسلسل تین گھنٹوں تک گلی محلوں میں گھوم گھوم کر ملاقات کی اور لوگوں کے ہاتھوں میں مرکزی حکومت کی 6 سالہ کارکردگی و ترقیاتی کاموں کی فہرست کے ساتھ کورونا سے نجات پانے کے متعلق بیداری مہم بھی چلاتی نظر آئیں ۔ ساتھ ہی لوگوں سے ملکر یہ بھی کہی کہ لاک ڈاؤن چلتا ہی رہے گا ۔ مگر کب تک فی لحال اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ لیکن گزشتہ تین ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام لوگوں کی حالت مالی طور پر بگڑ چکی ہے ۔ ایسے میں ہم اور گھروں میں نہیں رہ سکتے کام کے لئے باہر نکلنا ہی پڑے گا ۔ ساتھ ہی کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تدابیر بھی اپنانی ہوگی ۔ اس لئے کہ کورونا کی ویکسین ابھی تک تیار نہیں ہے ۔ لیکن ہم اسکے انتظار میں نہیں رہ سکتے ہیں ۔ تب تک ہمیں اس مہلک مرض سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک ، سینیٹائزر کا سہارا لینا ہوگا ۔ ساتھ ہی معاشرتی فاصلے کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہوگا ۔
 وہیں نازیہ الہٰی خان سے ہندوستھان سماچار کے نمائندے نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جس شعبے کے مزدور ہیں، انہیں لاک ڈاؤن پیریڈ کے معاوضے دیئے جائیں گے ۔ ساتھ ہی لوگوں کا بھی لگاتار مطالبہ ہےکہ بجلی بلوں کو معاف کیا جائے ۔ ساتھ ہی اسکولوں میں فیس کو لیکر آواز بلند کررہے ہیں ۔ اس معاملے میں آپ کیا کہہ رہی ہیں ۔ کیا ان مزدوروں کو معاوضہ ملےگا ؟ بجلی بل معاف ہوگی ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اگر مزدوروں یا عام لوگوں کے ان مطالبات کو نہیں مانتی ہے تو وہ سیدھے ہم سے رابطہ کریں ۔ مقامی بی جے پی رہنماؤں کو اپنی مسائل بتائیں ۔ ہم اس متعلق ضرور بات کو آگے بڑھائیں گے اور کوشش کریں گے کہ کیسے ان مسائل کا حل نکالا جائے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا