چنسورہ میونسپلٹی تقرری کے نام پر اقربا پروری کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ

ہگلی  15/جون ( محمد شبیب عالم ) ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے خلاف مخالفت جماعت کے لوگوں کا مظاہرہ رکنے کا نام  نہیں لے رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں سی پی آئی ایم کے جانب سے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی میں مزدور اور پیؤن کی تقرری کو لیکر اقربا پروری کا الزام میں میونسپلٹی کے خلاف راستے پر جلوس کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔  آج اسی معاملے میں بی جے پی بھی راستے پر اتر گئی اور میونسپلٹی میں تقرری کے خلاف اپنے لواحقین  پارٹی کے لوگوں کو نوکریاں دینے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی مقامی بی جے پی رہنماء بےبی تیواری کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔  اس دوران تیواری نے میونسپلٹی انتظامیہ کے خلاف سخت الفاظ میں وارکرتی نظر آئی ۔ اس نے ترنمول کانگریس پر متعدد الزامات لگاتے ہوئے بولی کہ ترنمول عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے ۔ عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ اس نے اور کہا کہ جو لوگ بنگال میں دنگا بھڑکا رہے ہیں وہی کہتے ہیں بنگلہ گربھو ممتا ( بنگال کی فخر ممتا ) ۔  اس نے اور کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جب لوگوں نے انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنایا اور یہ گیتا پر ہاتھ رکھکر قسم کھائے تھے کہ میں عوام کی خدمت کروں گا ۔ اور آج حال یہ ہےکہ عوام کی خدمت کے نام پر انکے ہی حقوق چھین لے رہے ہیں انکی نوکریاں کھا جارہے ہیں ۔ تقرری کے نام پر صرف اپنے لوگوں کو پیچھے کے دروازے سے شامل کرلے رہے ہیں اور دکھاوے کےلئے انٹرویو اور امتحان کی بات کرتے ہیں ۔   حالانکہ کہ اس الزامات کی تردید کرتے ہوئے چئیر پرسن گوری کانتو مکھرجی پہلے بھی کہہ چکےہیں کہ وزارت محنت کے قوانین کو خیال میں رکھکر ہی امتحان اور تقرری ہوئی ہے ۔     واضح ہوکہ ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی میں مزدور اور پیؤن کی جگہ کےلئے کل 76 لوگوں کی جگہ خالی تھی ۔ جس کےلئے امتحان ہوئے ۔ ان میں 67 مزدور اور 9 پیؤن کا انتخاب کرنا تھا ۔ تمام کاروائیاں ہوگئی ۔ مگر انٹرویو سے قبل ہی اندر ہی اندر میونسپلٹی کے کونسلر اور خود کے لوگوں کی تقرری کردی گئی ۔ جس کو لیکر لوگوں نے ہنگامہ شروع کردیا ہے ۔  حالانکہ اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو معاملے کی تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں ۔ اب دیکھنا ہے کہ ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کیا حل نکالتی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا