پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کہ خلاف ترنمول کا احتجاجی مظاہرہ

ہگلی17/جون ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کے عوام کی مصیبتیں لگاتار بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ کبھی نوٹ بندی تو کبھی جی ایس ٹی اسکے بعد کورونا وائرس کے نام پر بغیر پلاننگ کے لاک ڈاؤن اور ایسے نہ جانے کتنے فیصلے لئے گئے ہیں جس سے ملک کے عوام راحت کی سانس تک نہیں لے پارہے ہیں ۔ آج ہندوستان کو چھوڑ کر پوری دنیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بےتحاشہ کمی سنی جاتی ہے ۔ مگر ہمارے ملک میں گزشتہ دس دنوں سے لگاتار تیل کی قیمتیں آسمان چھوتی جارہی ہے ۔ ایک تو پہلے سے ہی ملک کے عوام کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے راستے پر آگئے ہیں ۔ لوگوں کا روزگار چھن چکاہے اور مرکزی حکومت لوگوں کو راحت دینے کے بجائے اور بوجھ ڈال کر زندہ قبر میں اتار دینا چاہتی ہے ۔    آج اسی کے خلاف میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں شیرامپور اور اترپاڑہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ یہاں دلیپ یادو کے ساتھ شیرامپور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیو مکھوپادھیا اور سابق کونسلر سنتوش سنگھ عرف پپو سنگھ کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے سینے پر کالا بیج لگائے مظاہرہ کئے ۔ ہاتھوں میں مودی اور مودی حکومت کے خلاف پلے کارڈ لئے مودی مخالف نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ۔ اس دوران امیو مکھوپادھیا نے صحافیوں کو بتایا کہ  لوگ پہلے سے ہی پریشانی کے شکار ہیں اور مرکزی حکومت لوگوں کو راحت پہونچانے کے بجائے لگاتار بوجھ ڈال رہی ہے ۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کرکے لوگوں کو ایک دم سے ختم کردینے کی سازش کررہی ہے ۔ آج اسی لئے خلاف میں یہ مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔  ان سے پوچھا گیا کہ کالا بیج لگاکر مظاہرہ کرنے کا کیا مطلب ؟  اس پر انہوں نے کہا کہ آج مرکزی حکومت کی نااہلی اور غلط حکومت عملی کی وجہ سے گزشتہ کل ہمارے ملک کے بیس فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ انہیں کی یاد میں یہ کالا بیج لگائے ہیں ۔  ان سے پوچھا گیا کہ اگر مرکزی حکومت تیل کی قیمتیں کم نہیں کرتی ہے تو کیا کریں گے ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں ہم ملک غیر سطح پر آندولن کریں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا