پنڈوا میں گرامینوں نے پنچایت پردھان نائب پردھان اور ممبروں کو اسکول میں بند کیا

 ہگلی 21 جون (محمد شبیب عالم )   ضلع ہگلی کے پانڈوا تھانے کے تحت گاؤں گولاگوڑی گرام  کے  لوگوں  نے الوہوباداس پور گرام پنچایت کے پردھان اور   نائب  پرنسپل اور  ایک ممبر کو امفان کے  امدادی کاموں میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں  اسکول میں  بند کردیا۔  پنچایت کے پردھان نائب پردھان    اور ممبر کافی دیر   تک اسکول میں بند رہے۔  اس کے بعد اطلاع پاکر پولیس موقعے  آئی پر پہنچ  اور گئی اور  انہیں نکال کر لے گئی ۔
 
  گاؤں والوں کا الزام ہے  کہ Amphn امدادی کاموں میں  پنچایت پردھان نائب پردھان    کی ملی بھگت کے ساتھ بدعنوانی  لوٹ کھسوٹ ہورہی ہیں   جس کی وجہ سے ہم حکومت کی سہولیات سے محروم ہو  جا رہاہے  ہیں ۔   اس  گاؤں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد امفان طوفان  سے  متاثر ہوئے ہیں ۔  لیکن ملزمان نے امفان متا ثرین کی فہرست میں صرف ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے  نام ہی  شامل  کئے  ہیں ۔ آج  جیسے ہی ہمیں پتہ چلا کہ ملزم علاقے میں ہیں  ہم جمع ہوگئے اور انہیں اسکول میں بند کردیا ۔ ہم انصاف چاہتے ہیں ۔

  قابل ذکر  ہے کہ حال ہی میں ضلع ہگلی کی متعدد  پنچایتوں کے سربراہوں پر بھی امفان کے امدادی کاموں میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔  دو دن  قبل ہی   چندیٹلہ بلاک ترنمول  کے پنچایت پردھان   کو  پارٹی سے معطل کیا  گیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same