بی جے پی نے لگایا رشڑا میونسپلٹی پر بدعنوانی کاالزام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ، میونسپل انتظامیہ نے کہا کہ خود بدعنوانی پارٹی ہے ۔

ہگلی29/جون ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع رشڑا میونسپلٹی پر بدعنوانی کا الزامات لگاتے ہوئے ۔ آج رشڑا ٹاؤن بی جے پی کے صدر وجئے پانڈے کے رہنمائی میں رشڑا میونسپلٹی کا گھیراؤ کیا گیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی اس احتجاجی تقریب میں حصہ لئے ۔ جس میں بی جے پی کی مقامی خاتون رہنماء ششی سنگھ بھی شامل تھی ۔  بی جے پی والے  ہنگامی شکل میں رشڑا میونسپلٹی کے سامنے جماعت بناکر پہونچے  ۔ لیکن اس سے قبل مقامی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور بیریکڈ لگاکر انہیں روکنے کی بھر پور کوشش کی مگر ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان بیریکڈ توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے اور میونسپلٹی کے صدر دروازے کے سامنے میونسپلٹی کے خلاف مختلف الزامات بیان کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے ۔   بی جے پی والوں صحافیوں کو بتایا کے سامنے بھی الزامات کی تحریری کاپیاں دیکھاتے ہوئے کہا کہ رشڑا میونسپلٹی کی زمین پر غیرقانونی طریقے سے ترنمول کے جانب سے قبضہ کیا گیا ہے ۔ غیرقانونی طریقے سے میونسپلٹی میں تقرری ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی تقرری کے نام پر ایک ایک امیدوار سے آٹھ  آٹھ لاکھ رویئے وصول کئے گئے ہیں ۔ میونسپلٹی کی زمین اپنے اپنے رشتے داروں کے نام پر رجسٹری کروائی گئی ہے ۔     اس معاملے میں رشڑا ٹاؤن بی جے پی کے صدر وجئے پانڈے نے مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ایک نمبر وارڈ کی کونسلر مایاگپتا کے شوہر پاتھو سارتھی کو بھدریشور میونسپلٹی میں نوکری ملی ہے اور اسکے بدلے بھدریشور میونسپلٹی کے کئی لوگوں کے رشتے داروں کو رشڑا میونسپلٹی میں نوکریاں دی گئی ہے ۔  ایسا کیوں میونسپلٹی کو جواب دینا ہوگا ۔ ساتھ ہی سیواصدن اسپتال بند ہے اسے جلد سے جلد کھولنا ہوگا ۔  وجئے پانڈے سے پوچھا گیا کہ آپ لوگ رشڑا میونسپلٹی کو ڈیپوٹیشن دینے گئے تھے ۔  لیکن چئیر پرسن بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی ڈیپوٹیشن یا شکایت نامہ نہیں ملی ہے ۔  اس پر  پانڈے کا کہنا ہے کہ اصل میں ہماری شکایت موجودہ چئیر پرسن کے خلاف ہی ہے ۔ اس لئے میونسپلٹی کے executive آفیسر کے ہاتھ میں ڈیپوٹیشن کی کاپی دیئے ہیں ۔          ادھر رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن و سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا سے الزام کے متعلق بات کی گئی تو انہوں نے سب سے پہلے کہا کہ بی جے پی پارٹی خود ہی ایک بدعنوانی پارٹی ہے ۔ رہی بات میونسپلٹی پر الزام کی تو وہ تمام الزامات بےبنیاد ہیں ۔  انہوں نے بی جے پی پر الٹے ہی وار کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں بی جے پی کے کچھ مقامی رہنماء پورے میونسپلٹی کے علاقے میں غیرقانونی طور پر عمارتیں تعمیر کرانے اور اس پر غیرقانونی طریقے سے ٹاؤر لگانے کا کام کررہے تھے ۔ ہمیں جب اسکی اطلاع ملی ہم نے اس پر قانونی طریقے سے روک لگادی ہے ۔  مشرا نے اور کہا کہ صرف اتنا ہی نہیں کمل پرساد ساؤ نامی ایک شخص جو پیشہ سے وکیل ہیں وہ 15000ہزار روپئے کٹھہ کے حساب سے کل تین بیگھہ زمین اپنی بیگم مانتی دیوی اور بیٹا ویویک ساؤ کے نام پر رجسٹری بلکل غیرقانونی طریقے سے کروائے ہیں ۔ میونسپلٹی تحقیق کرنے کے بعد اس زمین پر قانونی طریقے سے روک لگادی ہے ۔ اسی لئے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں اور بوکھلاہٹ میں ایسی الٹی سیدھی حرکت کررہے ہیں ۔  چئیر پرسن نے اور کہا کہ آج رشڑا میں بلکل امن و امان کا ماحول ہے ۔ کچھ لوگ اسے خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔    زمین کی غیرقانونی طریقے سے خرید و فروخت کے متعلق وجئے پانڈے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو ثبوت پیش کریں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا