یکم جولائی سے تیزرفتار فیری سروس کا آغاز چندن نگر سے کولکاتا ملینیم گھاٹ صرف ڈیڑھ گھنٹے میں
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی27/جون ( محمد شبیب عالم ) ایک تو پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ سڑک کے راستے لمبی دوری طئے کرکے دفتر جانا سر درد بن گیا ہے ۔ نہ جانے کب ریل آمدورفت شروع ہوگی ۔ ادھر وقت پر دفتر نہیں پہنچے تو نوکری گنوانے کا خوف بنا رہتا ہے ۔ اسی درمیان کورونا سے بھی بچنا ہے ۔ ایسی ہی لوگوں کے مختلف مسائل کو دیکھتے ہوئے " اسپرا واٹر ویز " کی جانب سے ہگلی ضلع کے کولکاتا شہر جانے والے دفتروں میں کام کرنے جانے والوں کے لئے ایک خوشی کا پیغام آیا ہے اور وہ یہ کہ آئندہ یکم جولائی سے تیز رفتار کشتی کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ جو چندن نگر سے کولکاتا ملینیم گھاٹ صرف ڈیڑھ گھنٹوں میں ہی پہنچ جائے گی ۔ سوموار سے جمعہ تک مصروف دفتری اوقات کے درمیان یہ تیز رفتار کشتی چلے گی ۔ چندن نگر گھاٹ سے صبح آٹھ بجے کولکاتا کےلئے روانہ ہوگی ۔ اسکے بعد پہلے سیوڑا پھولی گھاٹ پر رکے گی ۔ اسکے بعد دکشینیشور گھاٹ سے مسافروں کو لیکر سیدھ ملینیم گھاٹ صبح ساڑھے نو بجے پہونچے گی ۔ کولکاتا سے واپسی شام کو چار بجے ہوگی اور چندن نگر شام 5 : 45 بجے پہونچے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ فلحال جو کشتیاں چندن نگر سے کولکاتا فئیرلی تک چل رہی ہیں اس سے تین سے چار گھنٹہ تک وقت لگ جارہا ہے ۔ وہ کشتیاں 10 کیلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل رہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کولکاتا پہونچتے پہونچتے آدھا دن گزر جاتا ہے ۔ پھر کام ختم کرکے واپسی کرنے میں خاصی مشکلات پیدا ہوجاتا ہے ۔ اس معاملے میں اسپرا واٹر ویز کے سربراہ انجن سنہا کا کہنا ہے کہ اس تیز رفتار واٹر ٹرانسپورٹ کے زریعے بانسبیڑ یا بنڈیل چنسورہ ، چندن نگر ، ہگلی اور کئی علاقوں کے لوگ بلکل کم وقت میں ایئر کنڈیشن کیبن میں معاشرتی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کولکاتا اپنے دفتر تک پہنچ جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاشرتی قوانین کو خیال میں رکھتے ہوئے صرف 66فیصد مسافروں کو ہی اس تیزرفتار کشتی میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے اور کہا کہ آئندہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سے اجازت ملی تو بیرکپور سے ملینیم گھاٹ تک کےلئے بھی یہ تیزرفتار کشتی شروع کی جائے گی ۔ اسپرے واٹر ویز فلحال کولکاتا سے گنگا ساگر تک اسطرح کی تیزرفتار کروز چلائی جارہی ہے ۔ اس طرح کی تیزرفتار خدمات پاکر لوگ راحت محسوس کررہے ہیں ۔ چندن نگر سے کولکاتا ملینیم گھاٹ تک کا کرایا کتنا ہوگا ۔ اس متعلق فلحال کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment