ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے صفائی عملہ نے گیٹ پر لگایا تالا

ہگلی 22 / جون (محمد شبیب عالم )  پیر کے روز  ہوگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے صفائی عملہ نے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے گیٹ کو تالہ لگا دیا اور پچھلے کئی دنوں سے مسلسل احتجاج کے باوجود کسی بھی میونسپل ملازمین کو بلدیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔  اس دوران صفائی کارکنوں نے بھی شدید احتجاج کیا۔

 صفائی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب تک میونسپلٹی ان کے پانچ نکاتی مطالبات تسلیم نہیں کرتی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔  انہوں نے الزام لگایا کہ ہگلی چنسورہ میونسپلٹی کے متعلق   وزیر بلدیات امور فرہاد حکیم کی حالیہ تقرریوں کی منسوخی کے اعلان کے بعد بھی نئے مقرر کردہ افراد بلدیہ میں آرہے ہیں ۔لہذا آج لوگوں  نے میونسپل گیٹ کو لاک کرنے کا فیصلہ کیا۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ میونسپلٹی کے  عارضی ملازمین تنخواہوں میں اضافے ، استحکام جیسے اپنے پانچ نکاتی مطالبات کے لئے گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार