چنڈی تلہ میں بی جے پی اور سی پی ایم کا ساتھ چھوڑ کر دوسو کارکنان ترنمول میں ہوئے شامل
ہگلی 24/جون ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں آئندہ 2021 میں اسمبلی انتخاب ہوناہے ۔ مگر گزشتہ ایک ماہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں پارٹی تبدیلی کا دور دیکھا جارہا ہے ۔ کہیں لوگ بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کو اپنا رہے ہیں تو کہیں ترنمول کو چھوڑ بی جے پی میں لوگ شامل ہورہے ہیں ۔ وہیں یہ سلسلہ ہگلی ضلع میں آئے دن دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اب تک ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنان و حامیوں نے پارٹیاں تبدیل کرتے نظر آچکے ہیں ۔ آج اسی طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ۔ ہگلی ضلع کے چنڈی تلہ اسمبلی کے تحت ایک نمبر چنڈی تلہ بلاک کی نواب پور کے علاقے میں کل دو سو لوگ بی جے پی اور سی پی ایم کا ساتھ چھوڑ کر ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔ بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے ان سبھوں کا خیرمقدم کیا ۔ اس تقریب میں مقامی ایم ایل اے سواتی کھندوکار بھی موجود تھیں ۔ دلیپ یادو نے کہا کہ آج ترنمول کانگریس سے ایسے لوگ وابستہ ہوئے ہیں جو پہلے سی پی ایم اور بی جے پی کے پریوار کا حصہ تھے ۔ ان میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو پہلے ترنمول پارٹی میں ہی تھے مگر کسی وجہ سے ترنمول کو چھوڑ دیئے تھے ۔ آج وہ بھی واپس آگئے ۔ جیسے صبح کا بھولا شام کو گھر آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی نظریات انکی کارکردگی اور عوامی خدمات سے متاثر ہوکر یہ سبھی لوگ ترنمول میں شامل ہوئے ہیں ۔
Comments
Post a Comment