کولکاتا میں دل کو دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ایک شخص نے چوتھی منزل سے دو معصوم بچوں کو پھینک دیا ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک
کولکاتا 15/جون / اتوار کی شام سات بجے کے قریب کولکاتا میں ایک دلدوز واقعہ پیش آیا ۔ ایک پڑوسی نے گھر کے سامنے کھیل رہے دو معصوم بچوں کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا ۔ جسکی کپ وجہ سے ایک دو سال کے بچے کے موقعے پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا پانچ سالہ بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان دو بچوں کے علاوہ ایک آٹھ سال کا بچہ کو بھی وحشی شخص نے ریلنگ سے نیچے پھینکا مگر کسی وجہ سے وہ ریلنگ میں پھنس گیا اور اس معصوم کی جان بچ گئی ۔ یہ دل کو دہلا دینے والا واقعہ کولکاتا بڑابازار تھانہ کے تحت این ایس روڈ نندرام مارکیٹ کے علاقے میں پیش آیا ۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں میں غصہ پھوٹ پڑا اور اس مجرمانہ حرکت کرنے والے شب کمار گپتا عمر 55کو لوگوں نے دھر دبوچا اور جم کر پیٹائی شروع کردی ۔ تب تک اطلاع پاکر پولیس بھی موقعے واردات پر پہونچ گئی اور گپتا کو لوگوں کے چنگل سے آزاد کراکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے لے جانے لگی ۔ لیکن لوگوں کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔ لوگوں کی بھیڑ نے پولیس کی گرفت سے گپتا کو چھین لیا اور پھر سے پیٹ نے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے کافی ہنگامہ ہوگیا ۔ حالات بےقابو ہوتے دیکھ قریب کے دوسرے تھانوں سے بھی کافی تعداد میں پولیس پہونچ گئی اور ملزم کو لوگوں کی جنگل سے چھوڑا کر اپنے قبضے میں لے لی ۔ اس ظالم شخص نے ایسا کیوں کیا اسکی تحقیق بڑابازا تھانہ اور لال بازار ہیڈ کوارٹر کے خفیہ محکمہ کے افسران اس شخص سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں ۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے پانچویں منزل پر برآمدہ میں بچوں کے کھیل کود کو لیکر پڑوسیوں کے ساتھ آئے دن جھگڑا تکرار ہوتا رہتا تھا ۔ ملزم شیو کمار گپتا عمارت کی چھٹی منزل پر رہتا تھا ۔ وہاں برآمدہ پر دوسرے فلیٹ کے بچے بھی اکثر سہ پہر کو کھیلا کرتے تھے ۔ اتوار کے دن بھی کچھ بچے وہاں کھیل رہے تھے ۔ ملزم نے پہلے تو ان بچوں کو کھیل نے سے منع کیا ۔ مگر بچوں نے اسکی بات نہیں مانی تو وہ غصے میں آکر پہلے دو سال کے بچے کو ریلنگ سے نیچے پھینکا پھر پانچ سال کے بچے کو ۔ اسکے بعد ایک آٹھ سال کا بچہ کو پھینکنے کےلئے اٹھایا مگر بچے نے مزاحمت کی لیکن پھر بھی اس نہیں بچہ کو نیچے پھینکا مگر کسی وجہ سے یہ بچہ ریلنگ میں پھنس گیا اور اسکی جان بچ گئی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وحشی شخص کا دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔ ادھر اس مزموم واردات کی چہار جانب سے لوگ مزمت کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں ۔ وہیں آج پیر کے روز صبح خبریں آرہی ہے کہ شیو کمار گپتا کے گھر کے سامنے پولیس کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔ لوگوں کے درمیان ابھی بھی سخت غصہ پایا جارہا ہے ۔ ملی ادبی سیاسی و سماجی لوگوں کے جانب سے اس وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرنے پر ملزم شیو کمار گپتا سخت سے سخت سزا دینے کی مانگ کررہے ہیں ۔
Comments
Post a Comment