آج ہگلی ضلع میں کانگریس کے جانب سے " شہیدوں کو سلام " ڈے منایا گیا

ہگلی26/جون ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومین مترا کے ہدایت پر چین ہندوستان سرحد کے وادی گلوان میں ہندوستانی فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے " شہیدوں کو سلام  " کے عنوان سے آج پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔     آج ہگلی ضلع دیوانند پور گرام پنچایت کے تحت بنڈیل اسٹیشن کے قریب بازار میں گلوان میں شہید فوجی جوانوں کی تصویروں پر عقیدت کے پھول ڈالے گئے ۔ ساتھ ہی موم بتیاں روشن کرکے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔  آج کی یہ تقریب PCC ( پردیش کانگریس پارٹی  ) کے ممبر معین الحق کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں مقامی کانگریس پارٹی ممبران شکیل انصاری ، دلیپ اگروال ، گیرس  جین اور رتن تھاپا کے علاوہ درجنوں کارکنان و حامیوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  اس دوران معین الحق نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور ادھر ہمارے ملک کے بیس فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ آخر کیسے ؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرحد پر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے فوجی بھائیوں کو بغیر اسلحے کا کیوں بھیج دیا ۔ انہیں جواب دینا ہوگا ۔  مودی ملک کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार