رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل سنیچر کی صبح سے کھلنے جارہی ہے ، دو جولائی سے قبل پیشگی رقم دی جاسکتی ہے مزدوروں میں خوشی

ہگلی26/جون ( محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع کے رشڑا میں واقع ویلنگٹن جوٹ مل ہفتے کی صبح سے کھلنے جارہی ہے ۔  آج بروز جمعہ جوٹ مل گیٹ پر مل کھولنے سے متعلق نوٹس جب لگی تو کافی تعداد میں مزدور وہاں پہونچے اور نوٹس پڑھ کر خوش ہوئے ۔  وہیں جمعہ کی شام مل گیٹ کے سامنے مزدوروں کی ایک میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ جس میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین اور موجودہ منتظمین اعلیٰ وجئے ساگر مشرا بھی تشریف لائے انہوں نے مزدوروں کے لئے خوشی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی صبح سے جوٹ مل کھول دی جائے گی ۔  ساتھ ہی انہوں نے مزدوروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے قبل جسطرح سے تمام مزدور کام کیا کرتے تھے اسی طرح سے آئندہ کل سے مل کھلنے کے بعد بھی مزدور کام کریں گے کسی کو بھی کام سے نہیں بیٹھایا جائے گا ۔  ساتھ ہی آئندہ دو جولائی سے قبل تمام مزدوروں کو بطورِ پیشگی رقم بھی دی جائے گی ۔ یہ اطلاع مل انتظامیہ کے جانب سے دی گئی ہے ۔  وجئے ساگر مشرا نے ویلنگٹن جوٹ مل سے متعلق مختصر سی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیاء کی پہلی جوٹ مل ہونے کی وجہ سے رشڑا کے لئے ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ کارخانہ کھلنے کے بعد پہلے ایک دو دن صاف صفائی کا کام ہوگا ۔ اسکے بعد ہی پیداوار شروع کی جائے گی ۔       واضح ہوکہ ریاست میں لاک ڈاؤن کے دو ماہ بعد سے ہی کچھ کو چھوڑ کر تمام جوٹ ملیں کھول دی گئی ۔ یہاں تک کہ ہگلی ضلع کی بھی تمام جوٹ ملیں کھول گئی پیداوار بھی شروع ہوگیا ۔ مگر یہ واحد جوٹ مل میں آج تک تالا لگا رہا ۔    حالانکہ کہ اس جوٹ مل کو کھلوانے کےلئے مل کے تمام ٹریڈ یونین اپنی جانب سے کوشیشیں کرتی رہی ۔ آخر میں معاملہ رشڑا میونسپلٹی کے منتظمین اعلیٰ وجئے ساگر مشرا کے پاس گیا اور وہ مل کھولوانے کو لیکر تمام طرح کے لوگوں سے مسلسل میٹنگ کئے اور آخر میں کامیابی ہاتھ لگی ۔  ادھر مل کھلنے کی اطلاع پاکر مزدوروں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔         

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا