مغربی بنگال میں 31 جولائی تک لاک ڈاون میں توسیع، ابھی نہیں کھلیں گے اسکول - کالج نہیں چلیں گی لوکل ٹرینیں اور میٹر

کولکاتا 24/ جون - بنگال سمیت پورے ملک میں کور نا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ کے پیش نظر ریاست میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے۔ ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔ منگل تک بنگال میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد14,626تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ کل 531افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔  ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں کورونا کے 15968 نئے معاملے ملے ہیں اور 465 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کی تازہ اطلاعات کے مطابق، کورونا کے ابھی ایک لاکھ 83 ہزار 22 ایکٹیو کیس ہیں۔ اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک 14 ہزار 476 لوگوں کی جان جاچکی ہے، جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 684 لوگ ریکور ہوچکے یہں۔ وہیں، دہلی میں ایک دن میں 3788 لوگوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی۔ راجدھانی میں اب تک 70 ہزار سے زیادہ متاثر مل چکے ہیں۔ دوسری طرف مہاراشٹر میں منگل کو 3,214 نئے مریض ملے ہیں۔ اس سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 10 ہوگئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا