ہگلی ضلع میں ایک بھی کنول پھول تو کیا کلی تک کھلنے نہیں دینگے امیت شاہ اور نڈا تم لوگ گودی میڈیا کو لیکر چاہے جتنی بھی تصویریں کھینچوا لو ہم تیسری دفعہ حکومت بنانے جارہے ہیں : کلیان بنرجی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی16/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج سیوڑاپھولی پولیس اسٹیشن کے قریب میدان میں ترنمول کانگریس کے جانب سے منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کلیان بنرجی ایک دفعہ پھر سخت لہجے میں دیکھے ۔ اپنی تقریر شروع کرتے ہی ممتا بنرجی کی جانب سے عوامی سہولیات سے کون محروم رہ گئے ہیں ۔ جیسے ہی یہ سوال کیا ۔ اسی درمیان کچھ لوگ سامنے سے ہاتھ اٹھا دیئے ۔ بس کیا تھا ۔ کلیان بنرجی ایک دم سے بھڑکیلے انداز میں انہیں سامنے بلا لیا ۔ ایک بزرگ کی شکایت سن کر اپنے پارٹی کے لوگوں کو منچ پر کھڑا کرکے کہا کہ انکا کام ہوجانا چاہئے ۔ مگر ایک نو عمر لڑکے کی شکایت پر آگ بہ گولہ ہوگئے اور کہنے لگے پارٹی میں رہنا ہوگا خدمت کرنا ہوگا ۔ کوئی تمہیں گھر جاکر نہیں پہونچائے گا ۔ اسکے بعد کلیان بنرجی ممتا بنرجی کی دس سالہ ترقیاتی کا کارڈ پیش کیا اور کہا کہ ممتا بنرجی کام کرتی ہیں ۔ صرف تصویریں نہیں کھینچواتی ہیں ۔ آج بنگال میں آئے دن امیت شاہ اور نڈا گلی محلوں میں گھوم رہے ہیں غریبوں کے یہاں کھانا کھارہے ہیں اور اپنی گودی میڈیا بھی ساتھ لارہے ہیں اور ان سے تصویریں کھینچوا رہے ہیں ۔ لیکن وہ شاید بھول رہے ہیں کہ یہ گجرات نہیں بنگال ہے ۔ ممتا بنرجی تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں وہ بھی دو سو سیٹوں سے ۔ بی جے پ بنگال میں حکومت کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ پورا بنگال چھوڑیئے ۔ ہگلی ضلع میں ایک بھی کنول تو کیا اسکی کلی تک کھلنے نہیں دینگے ۔ چاہے جتنی تصویریں کھینچوا لو ۔ کلیان بنرجی یہیں نہیں رکے بارہ ایسے پروہتوں کا نام لیا جنکے خلاف عصمت دری کے معاملات درج ہیں ۔ جو مندروں میں اپنی گھنونی حرکت کی وجہ سے کئی سلاخوں کے پیچھے ہیں کتنوں کے خلاف معاملے تو درج ہوئے ہیں ۔ مگر ان متاثرہ بچیوں عورتوں کو انصاف آج بھی نہیں ملا اور گودی میڈیا انکے بارے میں دو دن بولتی نظر آئی ۔ اسکے بعد منھ بند کرلیا ۔ آخر مودی اور امیت شاہ سامنے کیوں نہیں آرہے ہیں ۔ یہ سارے واردات وہیں ہوئے ہیں جگہ بی جے پی کی حکومت ہے اور آج یہ لوگ دن بھر بنگال میں گھوم رہے ہیں اور کہتے پھررہے ہیں کہ یہاں کا قانون انتظامات بہتر نہیں ہے ۔ عوام کو انصاف نہیں مل رہا ہے ارے انصاف اترپردیش کے لوگوں کو دلواؤ لکھنؤ کی ماں بہنوں کو دلواؤ جہاں سب سے زیادہ واردات پیش آئے ہیں ۔ کلیان بنرجی اور کہنے لگے کہ ہمیں غنڈہ کہتے ہو ۔ اے ارجن سنگھ تمہاری غنڈہ گردی کی تصویر میرے پاس ہے ۔ کلیان بنرجی ارجن سنگھ کے خلاف سخت لہجے میں دیکھے اور جمکر زبانی وار کرتے ہوئے کہا کہ ارجن تمہارا کلچر ہی یہی ہے ۔ تمہاری اوقات میرے گھٹنوں تک بھی پہنچنے کی نہیں ہے اور سن لو اسمبلی انتخاب سے قبل تمہارے علاقے میں پانچ دفعہ جاؤنگا اور انتخاب کے بعد تمہیں تماری اوقات معلوم ہوجائے گی ادھر ادھر پاگلوں کے طرح گھومتے نظر آوگے ۔ جلسہ شروع ہونے سے قبل چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ممتا بنرجی اور کلیان بنرجی کے حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے اس جلسہ میں پہونچے ۔ جہاں وہ بھی اپنی مختصر سی تقریر میں بی جے پی کے خلاف زوردار آواز بلند کیا ۔ اسکے بعد چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار بھی اپنے بیان میں ہگلی ضلع کی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی کے بارے میں کہا کہ یہ کام تو کچھ کرتی نہیں بس بڑی بڑی بندیاں لگاکر نئی ساریاں بہن کر ادھر ادھر ناٹک کرتی رہتی ہیں اور ہندو مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکاتی رہتی ہیں ۔ آج کے اس جلسہ میں چاپدانی کے علاوہ شیرامپور میونسپلٹی ، رسڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو اور ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کانگریس کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ آخر میں کلیان بنرجی اپنے کارکنان و حامیوں سے گزارش کیا کہ بس ہمیں تین مہینے کا ساتھ دیں ۔ کچھ نہیں کرنا ہے صرف ممتابنرجی گزشتہ دس برسوں میں جو ترقیاتی کام انجام دی ہیں اسکے متعلق لوگوں کے گھروں تک جائیں اور بتائیں ۔
Comments
Post a Comment