مودی ملک پر حکومت کرنے کے نام پر عوام کی زندگی کا سودا کررہی ہے : وجے ساگر مشرا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی28/جنوری ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 6 برسوں میں ملک کے عوام چاہے جتنی بھی مرکزی حکومت کی مخالفت کرلے اسے اسکا اثر بلکل پڑتے دیکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ بس وہ اپنے دھن میں لگی ہوئی ہے ۔ ملک کے عوام چاہے بھاڑ میں جائیں وہ فیصلہ کرلیا تو کرلیا ۔ جی ایس ٹی ، نوٹ بندی ، کورونا ، لاک ڈاؤن کی مار تو عوام جھیل ہی رہے ہیں ۔ اس پر سے لگاتار مہنگائی بے قابو ہوتی جارہی ہے ۔ کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگاکہ ڈیزل کی قیمت 80 روپئے لیٹر تک پہنچ جائے گی ۔ یہ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کا نعرہ لگانے والی سرکار کیا حقیقت میں سب کے ساتھ نظر آرہی ہے ۔ سب کا وکاس کررہی ہے ؟ نہیں یہ ساتھ صرف اڈانی اور اپنا کا دے رہی ہےاور وکاس بھی صرف انکا ہی ہورہاہے ۔ ملک کے عوام غریبی کی سطح سے نیچے بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ۔ گزشتہ کل پیٹرول کی قیمت 90 روپئے کے قریب اور ڈیزل 80 روپئے پہنچ گئی ۔ ساتھ ہی گزشتہ 6 برسوں میں رسوئی گیس کی قیمت کہاں پہونچی ہے ۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آج اسی مہنگائی کے خلاف ایک دفعہ پھر سے رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ صبح نو بجے سے دوپہر کے بارہ بجے تک باغ کھال ریلائینس پیٹرول پمپ کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جسکی رہنمائی رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے صدر و سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا اور سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کیا ۔ اس مظاہرے میں کئی سابق کونسلر کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامی شرکت کئے ۔ اس دوران وجے مشرا نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک پر حکومت کرنے کے نام پر ملک کے عوام کی زندگی کا سودا کررہی ہے اڈانی امبانی کے ہاتھوں ۔ یہ گونگی بہری سرکار ہے ۔ اسے غریب دیکھائی نہیں دیتے ۔ یہ سرکار بس لوگوں کے درمیان پھوٹ نفرت ڈال کر حکومت کرنا چاہتی ہے ۔ اب تک جتنے بھی فیصلے مودی حکومت نے لی ہے وہ تمام عوام مخالف فیصلے ہیں ۔ جو ملک کے عوام مہنگائی کے تلے گروی ہوتا جارہے ہیں ۔ ایسی پارٹی کو بنگال میں ایک انچ بھی زمین نہیں دینی ہے ورنہ یہ یہاں کے پرامن فضاء کو بھی آلودہ کر دینگے ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا کہ مرکز سے جھانسا رام حکومت کو دوستوں اکھاڑ پھینکنے کی تیاری شروع کردیں اور آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں اسکے خاتمے کی بنیاد ڈال دیں ۔ اس مظاہرے کے دوران ترنمول کارکنان و حامی مرکزی حکومت کے خلاف زوردار نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے ۔
Comments
Post a Comment