چندن نگر سبھیندو کے روڈ شو میں گولی مارو نعرہ لگانے والوں کو جیل مدت پوری ہونے سے قبل ہی ملی ضمانت 


 

                  ہگلی27/جنوری ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 20 جنوری کو چندن نگر میں سبھیندو ادھکاری کے روڈ شو میں گولی مارو ۔۔۔  نعرہ لگانے والا بی جے پی ہگلی ضلع یووا مورچہ کے صدر سریش ساؤ ، بنڈیل زون یووا مورچہ صدر پربھات گپتا اور ہگلی ضلع ہیلتھ سیل کے کنوینر کو آج چندن نگر عدالت سے ضمانت مل گئی ۔  اس دن یہ تینوں روڈ شو میں قابلِ اعتراض نعرے لگاتے دیکھائی دیئے تھے ۔ جس کے بعد اسی رات پونے تین بجے کے قریب چندن نگر پولیس نے انہیں گرفتار کی اسکے بعد دوسرے دن انہیں چندن نگر عدالت میں حاضر کیا گیا ۔ جہاں عدالت نے دس دنوں کے لئے جیل حراست میں رکھنے کا حکم سنایا تھا ۔      واضح ہوکہ یہ روڈ شو ابھی کچھ دن قبل ہی ترنمول کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سبھیندو ادھیکاری کی رہنمائی میں چندن نگر تالڈانگا سے جیوتی موڑ تک کی گئی تھی ۔ جس میں ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی ، بیرکپور لوک سبھا کے ایم پی ارجن سنگھ کے علاوہ مقامی بی جے پی لیڈران کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان بھی شامل ہوئے تھے اور انہیں کے پیچھے یہ یووا رہنماء قابلِ اعتراض نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے تھے ۔      آج ضمانت ملنے کے بعد سریش ساؤ نے اس دن کے نعرے پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ جسطرح سے ملک کے سپاہی دہشت گردوں پر حملہ کرنے کے دوران غداروں کو مارنے کی بات کرتے ہیں ۔ میں اسی طرز عمل کو ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ لوگ ہیں جو اس ملک کی کھاتے ہیں اور اس ملک کے ساتھ غداری کرتے ہیں ایسے ہی کچھ لوگ ترنمول میں بھی ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا