اپنی توہین برداشت کو لونگی مگر بنگال کی توہین ہرگز نہیں ، ہرے کرشنا ہرے رام بائے بائے بی جے پی اور بام : ممتا بنرجی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی25/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اگر موسمی اعتبار سے دیکھا جائے تو سردی کا ماحول ہے ۔ مگر سیاسی اعتبار سے پارہ کافی چڑھا ہوا ہے ۔ ابھی مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کے دن کا اعلان ہونے میں دیر ہے ۔ مگر بی جے پی مغربی بنگال میں انتخابی مہم جاری کرکے سیاسی ہلچل تیز کردی ہے ۔ جس کی وجہ سے حکمراں جماعت کے خیمے میں بھی ہلچل تیز ہوگئی ہےاور دونوں جماعتوں کے درمیان جوابی جنگ جیسے صورتحال آئے دن دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ بی جے پی کسی نہ کسی اضلاع میں جلسہ جلوس کرکے ریاستی حکومت کے خلاف مغربی بنگال کے عوام کو بھڑکانے اور مزہبی منافرت پھیل جانے والے الفاظ کی ادائیگی کرکے مغربی بنگال کے ووٹروں کو بانٹ کر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ وہیں حکمران جماعت بی جے پی کی اس گھنونی حرکت کے خلاف منھ توڑ جواب دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ گزشتہ کل ابھیشیک بنرجی 24پرگنہ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا تھا تو وہیں آج ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ہگلی ضلع کے آرم باغ محکمہ کے تحت پرسوڑا سکندر پور بس اسٹینڈ کے قریب میدان میں جلسہ کی جہاں ترنمول کانگریس کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی ۔ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا ۔ تقریب کا آغاز چندن نگر کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر اندرنیل سین نے پارٹی حمایت میں نغمہ گاکر کیا ۔ اس تقریب میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، کلیان بنرجی ، تپن داس گپتا ، اسیماپاترو کے علاوہ بی جے پی چھوڑ کر ترنمول میں آکر تہلکہ مچانے والی سجاتا منڈل بھی شامل تھی ۔ اس دوران سبھی رہنماؤں نے گزشتہ دس برسوں میں ممتابنرجی کی جانب سے کی گئی ترقیاتی کاموں کو ایک ایک کرکے گنواتے نظر آئے ۔ وہیں سجاتا منڈل ترنمول کانگریس حامیوں کی خیرو خبر پوچھتے ہوئے بولی کہ ممتا بنرجی کے سپاہی ہمیشہ ٹھیک رہتے ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک نعرہ لگاتے ہوئے بولی " آمار ماں تمار ماں سبھار ماں ممتا " ۔ اس دوران سجاتا نے ممتابنرجی کی ذاتی زندگی پر ہلکے انداز میں بولی کہ ممتابنرجی 16 برس کے عمر میں ہی سفید ساڑی پہن لی اور مدرٹریسا کی دیکھائے راستے پر عمل کرنے لگیں اور وہیں سے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ عوامی خدمت کے لئے خود کو سونپ دینگی ۔ آخر میں ہمیشہ کی طرح ممتابنرجی جیسے ہی منچ پر کھڑی ہوئی
دی دی دی دی کی آواز سے سکندرپور میدان گونج اٹھا ۔ ممتا بنرجی مائک پکڑتے ہی سب سے پہلے بولی کہ مغربی بنگال میں ہگلی ضلع فخر کا مقام ہے ۔ یہاں ایک طرف فرفرا شریف تو دوسری طرف تارکیشور مندر یہاں تمام ذات دھرم مذہب و زبان کا سنگم ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں راستے سے یہاں آتے وقت کھیتوں میں آلو کی فصل دیکھ کر بےحد خوش ہوئی ۔ اس لئے کہ ہگلی ضلع میں ہی سب سے زیادہ آلو کی پیداوار ہوتی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے ممتا بنرجی اچانک تنزیہ لہجے میں کہنے لگی ۔ " اگر یہاں سے آلو نہیں جائے گا تو دہلی میں وڑا بھی نہیں ملےگا " ۔ ممتا بنرجی اپنی تقریر کے دوران گزشتہ دس برسوں کی بات کرتے ہوئے بولی کہ نہیں ابھی میری حکومت کا دس سال مکمل نہیں ہوا ہے مئی مہینے میں ہوگی ۔ لیکن ایک سال تو کورونا وباء میں نکل گیا اور اسی درمیان پنچایت انتخاب ، لوک سبھا انتخاب کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو مجھے کام کرنے کے لئے مجموعی طور پر آٹھ برسوں کا وقت ملا ہے ۔ ان آٹھ برسوں میں جو میں ترقیاتی کام انجام دی ہوں کیا اس کی مثال کسی دوسرے ریاستوں میں دیکھنے کو ملتی ہے ؟ چونتیس برسوں میں سی پی آئی ایم بنگال کو برباد کرکے رکھ دیا تھا ۔ کوئی گاؤں گرام میں راستہ سڑکیں پختہ تھے ؟ بجلی تھی ؟ پینے کا پانی تھا ؟ ہرسال سیلاب آنے کے بعد لوگ گھر سے بےگھر ہوجاتے تھے ۔ مگر آج کا بنگال اور چونتیس سالہ حکومت کا کوئی بنگال دیکھے سب سامنے ہے ۔ اس دوران ممتا بنرجی کہنے لگی کہ بی جے پی سواستھ ساتھی کارڈ کے معاملے میں لوگوں کے درمیان افواہیں پھیلانے میں لگی ہے کہ یہ کارڈ بیکار ہے اسپتالوں میں قبول نہیں کی جارہی ہے ۔ یہ کہکر چھوٹے پرچار کرنے میں لگے ہیں ۔ ممتا بنرجی نے اور کہا کہ میں صرف بھاسن نہیں دیتی ہوں کام کرکے دیکھاتی ہوں ۔ گزشتہ دس برسوں کے درمیان کروڑوں اسکالرشپ دی ہوں ۔ ساتھ ہی دوارے سکار مہم کے تحت پانچ کروڑ کاسٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کی ہوں ۔ میں بی جے پی کی طرح جھوٹ نہیں بولتی کہ بھائیوں اور بہنوں آپکے بینک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپئے آجائیں گے ۔ کہاں ہے وہ پندرہ لاکھ ؟ سن لو ایک بات مغربی بنگال میں " آمرا ئی چھیلام آمرا ئی تھاکبو " ۔ انہوں نے اور کہا کہ ہمارا نیا نعرہ ہے ۔ " ہرے کرشنا ہرے رام بائے بائے بی جے پی اور بام " ۔ یہ کہتے ہوئے ممتا بنرجی ترنمول چھوڑ کر جانے والوں پر ٹوٹ پڑیں اور کہنے لگی کہ بی جے پی واشنگ مشین ہے یہاں جاکر لوگ صاف دودھ کے دھلے ہوجاتے ہیں ۔ ایک دم دودھ جیسے سفید ۔ لیکن جانے والوں سن لو ترنمول میں واپسی کے سارے راستے بند ہوچکے ہیں تمہارے لئے ۔ جو جانا چاہتے ہیں ۔ ابھی بھی لائن میں جو کھڑے ہیں چلے جائیں جلدی کریں ٹرین چھوٹنے والی ہے ۔ بہت روپیہ کما لئے تھے ان کو لگنے لگاتھا کہ میں ٹکٹ نہیں دونگی ۔ اسی لئے یہ فرار ہورہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو ٹکٹ ہرگز نہیں دونگی ۔ ممتا بنرجی نے پھر کہا کہ بی جے پی کا کام ہی ہے دنگا بھڑکانا لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانا ۔ ممتا بنرجی وکٹوریہ میموریل میں ہوئے واقعہ کو بتاتے ہوئے بولی کہ جو تہزیب نہیں جانتے ہیں وہ ادب کیا جانیں گے ۔ وہاں وزیر اعظم کے سامنے مجھے چڑھانے کی کوشش کی گئی ۔ وزیر اعظم خاموش رہے ۔ لیکن میں کہدینا چاہتی ہوں کہ مجھے جو بندوق دیکھائے گا اسے صندوق دیکھاؤں گی ۔ تم مجھے میری توہین کرو برداشت کرلونگی ۔ مگر مغربی بنگال کی توہین بلکل برداشت نہیں کرونگی ۔ اس دوران جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے بولی کہ بنگال میں بی جے پی سی پی آئی ایم اور کانگریس کی حمایت پر ہی آئی ہے ۔ انکی باتیں ایسی ہوتی ہے آپس میں کہتے ہیں " کانیں کانیں بولو " دنگا باز پارٹی ۔ آج اس کی وجہ سے پورے ملک میں روزگار کی شرح چالیس فیصد گر گئی ہے ۔ آج واحد مغربی بنگال ہے جہاں روزگار کے شعبے میں چالیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ بی جے پی کچھ ٹیلیویژن والوں کو لیکر گھوم رہی ہے ۔ فیک بک پر لاکھوں کروڑوں خرچ کرکے صرف یہی پرچار کرنے میں لگے ہیں کہ " بی جے پی بنگال میں آرہی ہے " ۔ بنگال میں بی جے پی جیت رہی ہے ۔ مگر زمینی حالت انکی کیا ہے وہ کبھی عوام کے سامنے پیش نہیں کرتے ہیں ۔ انکے پاس نوٹوں کا بڑا بڑا بنڈل ہے ۔ آپ لوگوں کے پاس بھی آئیں گے نوٹ لیکر ۔ میں آپ لوگوں کو اتنا ضرور کہونگی کہ ان سے نوٹ لے لیجئے ۔ انکار مت کیجئے گوشت بھات کھا لیجئے ۔ مگر ایک بھی ووٹ مت دیجئے ۔ ووٹ کے دن انکے ووٹوں کا بکسا ایسا الاٹ ( پلٹ) دیجئے کہ زیرو انکے ہاتھ لگے ۔ ان بی جے پی ، سی پی آئی ایم اور کانگریس کو ایک بھی ووٹ نہیں دیجئے ۔ ادھر آج کافی دنوں بعد ممتا بنرجی کی زبان سے جوٹ مل مزدوروں کےلئے کچھ کہتے سنا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جوٹ مل کے مزدور بھائیوں آپ لوگ ترنمول پر یقین کیجئے مجھ پر یقین کیجئے آپکے ساتھ ہوں ۔ آپکے مسائل کو حل کرنے کے لئے ۔ آپ ہندی بھاسا کے چکر میں بی جے پی کے بہکاوے میں نہ پڑیں ۔ میں کبھی ذاتی دھرم بھاسا کے لوگوں کو الگ رکھ بانٹ کر بات نہیں کرتی ہوں ۔ میں تمام ذات دھرم مذہب بھاسا کے لوگوں کا احترام کرتی آئی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہونگی ۔ میں کوئی نیتا نہیں ہوں بس ایک پارٹی کی رکن ہوں ۔ میرا کام ہے آپکی خدمت کرنا ۔ مجھے معلوم ہے بی جے پی والے فیک بک پر فیک خبر وڈیوز بناکر میرے خلاف سازش کررہی ہے ۔ اس دنگا باز پارٹی پر یقین بلکل نہ کریں ۔ چاہے جو بھی ہوجائے بی جے پی کو بنگال میں کسی بھی صورت میں داخل ہونے نہیں دینا ہے ۔ انہیں خالی ہاتھ واپس بھیج دینا ہے ۔ میں بنگال کو گجرات بننے نہیں دونگی ۔ جب تک زندہ رہونگی سر اٹھا کر رہونگی ۔ سر میرا جھکے گا تو صرف آپ لوگوں کے سامنے ۔ بی جے پی کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گی ۔ خود کا سر کاٹ لونگی مگر انکے سامنے جھکوں گی نہیں کبھی ۔ بس آپ بنگال کی ماں بہنوں کا ساتھ چاہئے ۔ آپ میری لڑائی میں ساتھ دیں ۔ بنگال کے اپنے بھائیوں کو پیچھے رکھ کر بی جے پی کا مقابلہ کرلونگی اور انکی اوقات بتا دونگی ۔ بی جے پی کا چہرے تک دیکھنے کے لائک نہیں ہے ۔ میری ماں بہنوں بی جے پی والے تہذیب نہیں جانتے ہیں ۔ لوگوں کا احترام نہیں جانتے ہیں ۔ اگر یہ زیادتی پر اترتے ہیں تو آپ بھی جیسے گھروں میں کھانا مرمت کرتی ہیں اسی طرح سے انکی مرت کے لئے تیار رہیں ۔ ممتا بنرجی آخر میں جلسہ میں شامل عورتوں کو سنکھ بجانے کی گزارش کیں تو وہیں مسلمانوں سے گزارش کرتے ہوئے کلمہ پڑھنے کو کہتے ہوئے خود مکمل کلمہ پڑھ کر سنائیں ۔

Comments
Post a Comment