ویویکانند کی تصویر پر بی جے پی والوں نے کنول پھول لگایا ترنمول ایم ایل اے نے کہا یہ ملک کے غداروں کا کام ہے ۔


 

               ہگلی12/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک میں سوامی ویویکانند کی 159 ویں یومِ پیدائش منائی گئی ۔  وہیں ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں پر یہ تقریب عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ بالا گڑھ سے اترپاڑہ تک مختلف علاقوں میں مختلف کلب اداروں جماعتوں کے جانب سے یہ تقریب مناتے دیکھا گیا ۔ اس دوران کہیں گرم کپڑوں تو کہیں کمبل کی تقسیم بھی کرتے دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی ویویکانند کی تصویر پر ہندو مسلمان اور کئی مذہب و ملت کے لوگوں کو عقیدت کا پھول چڑھاتے دیکھا گیا ۔  وہیں اس سے قبل اس سیاسی گہما گہمی میں ویویکانند کو لیکر ترنمول اور بی جے پی میں کھینچا تانی لگی ہوئی تھی ۔ کون کسطرح سے برتری حاصل کرے اسکی حوڑ سی لگی ہوئی تھی ۔  اس دوران سوامی ویویکانند کے لئے کچھ زیادہ ہی پیار امڑتے بی جے پی والوں میں دیکھا گیا ۔  سوامی جی کےلئے اسطرح سے اس مرتبہ پیار جتانے کا سیاسی جماعتوں کا طریقہ دیکھ کر عوام بھی پریشان نظر آئے ۔     آج  چنسورہ میں گھڑی موڑ کے قریب سوامی ویویکانند کے پیار میں بی جے پی والے اتنے پاگل نظر آئے کہ انکی تصویر پر کنول پھول ( بی جے پی کا سیاسی نشان ) ہی لگا دیا ۔  اس کو لیکر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی خیمے میں بھی ہلچل سی مچ گئی ۔  اس دوران اس موقعے پر جلوس کی شکل میں نکلے مقامی ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار سے پوچھاگیا کہ آخر یہ کیا ہورہاہے ۔ سوامی جی کی تصویر کے ساتھ کنول پھول آخر کیوں ؟ ساتھ ہی ان سے یہ بھی کہا گیا کہ ایک جھلک اس تصویر کو دیکھ بھی لیں ۔   اس پر اسیت مجمدار سخت ناراض دیکھے اور انہوں نے تصویر کی جانب منھ تک نہیں کیا اور بی جے پی پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں یہی دیش دروہی ملک کے غدار ہیں ۔  انہیں یہ بھی پتہ نہیں کہ سوامی ویویکانند کون ہیں ۔ انکا مرتبہ کیا ہے ۔  اسیت مجمدار نے اور کہا کہ یہ ناداں ناسمجھ ہیں ۔ بھگوان انہیں معاف کرے ۔          ادھر ہر سال کی طرح اس سال بھی سوامی ویویکانند کی یومِ پیدائش کے موقعے پر رسڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا اور سابق چئیرمین زاہد حسن خان اپنے اپنے علاقوں میں ویویکانند کی تصویر پر عقیدت کے پھول چڑھاتے دیکھائی دیئے ۔  وہیں ٹھیک اسی طرح سے چاپدانی میونسپلٹی کے جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی ویویک چیتنا اتسو منایا گیا ۔ یہ تقریب چاپدانی میونسپلٹی کے وارتا بھون میں منعقد کی گئی ۔ جس میں چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا کے علاوہ تمام سابق کاونسلر بھی شرکت کئے اور سوامی ویویکانند کی تصویر پر عقیدت کا پھول چڑھایا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا