عہدے سے استعفیٰ دیتے ہی ایم ایل اے کے حمایت میں لگاپوسٹر " ہم دادا کے پیروکار " ضلع سیاسی خیمے میں ہلچل
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی28/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آمرا دادا انوگامی ( ہم دادا کے پیروکار ) اس طرح کا پوسٹر ترنمول پارٹی سے الگ ہوئے سبھیندو ادھیکاری کےلئے لگایا گیا تھا ۔ اسکے بعد راجیو بنرجی پھر روندرناتھ بھٹاچاریہ اب اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیرگھوشال اس قسم کا پوسٹر لگا ۔ آج جمرات کی صبح کون نگر کے مختلف علاقوں " دادا کے پیروکار " کا پوسٹر راستے میں جھولتے دیکھائی دیا ۔ اس پوسٹر میں پربیر گھوشال دونوں ہاتھ جوڑے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ ادھر پوسٹر سامنے آتے ہی ضلع سیاسی خیمے میں ہلچل سی مچ گئی ۔ لیکن پربیر گھوشال ترنمول کو الوداع کہہ رہے ہیں ؟ یہ سوال باقی رہ جاتا ہے فلحال ۔ وہ پارٹی میں رہیں گے ؟ اس بات کا خلاصہ انہوں نے نہیں کیا ۔ مگر راجیو بنرجی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب اپنے اسی حلقے ( اترپاڑہ ) سے ہی لڑینگے ۔ انکے اس بیان پر ان سے سوال کیا گیا کہ لیکن پارٹی تو آپ کو " شوکاز " کی ہے ؟ اسکا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں میں بھی خبروں میں سنا ہوں ۔ مگر شوکاز کا خط ابھی تک میرے ہاتھ نہیں لگا پتہ نہیں کون بھیج رہا ہے ۔ پھر بھی اگر اس قسم کا خط ملا تو اسکا جواب سخت الفاظوں میں دونگا ۔ آخر میں ان سے پوچھاگیا کہ آپ ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا ہوں ۔ مگر ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترنمول میں اچھے لوگوں کی جگہ نہیں ہے ۔ یہاں اچھے لوگ کام نہیں کرپائیں گے ۔ پوسٹر کے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں جسطرح سے محنت کیا ہوں عوام کے ساتھ رہا ہوں ۔ آج وہی لوگ ہیں جو میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔ واضح ہوکہ پربیر گھوشال ابھی کئی روز قبل ہی ہگلی ضلع ترنمول کے ترجمان اور کور کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیئے تھے ۔ اس دن انکے دفتر کے سامنے کئی ترنمول کارکنان و حامیوں نے انکے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور پارٹی کا غدار بتاتے ہوئے نعرہ بھی لگایا تھا ۔
Comments
Post a Comment