گزشتہ کل وزیر اعلیٰ کی توہین کے مخالفت میں ہگلی ضلع میں احتجاجی مظاہرہ مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا

          ہگلی24/جنوری ( محمد شبیب عالم ) انتخاب کا اعلان سے قبل ہی ترنمول اور بی جے پی کے درمیان لڑائی تیز ہوتی جارہی ہے ۔ بی جے پی پارٹی ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں کوئی بھی کثر نہیں رکھ رہی ہے ۔ ایک طرح سے مغربی بنگال کی تہزیب کو ختم کرنے میں تلی ہوئی ہے ۔ گزشتہ کل وکٹوریہ میموریل میں نیتاجی کی یومِ پیدائش کے موقع پر وزیر اعلیٰ کی تقریر شروع ہونے سے قبل ہی جئے شری ۔۔۔۔۔۔۔ نعرہ لگادیا گیا ۔  اس بات سے وزیر اعلیٰ حیرانی ظاہر کی ۔  سرکاری تقریب میں اس قسم کے مذہبی نعرے بازی حیران کن تھا ۔ مگر اس سے بڑی حیرانی تب ہوئی جب موقعے پر موجود ملک کے وزیر اعظم انکے حامیوں کی حرکت پر ایک الفاظ بھی نہیں بولا ۔     آج اسی توہین آمیز حرکت کے خلاف ہگلی ضلع کے بھدریشور سیوڑا پھولی رشڑا اور دوسرے کئی جگہوں پر ترنمول کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس دوران ترنمول حامیوں نے سیوڑا پھولی پھاڑی کے قریب جی ٹی روڈ کی ناکہ بندی کئے ۔ ساتھ ہی مودی مخالف جلوس بھی نکالا گیا ۔ اس دوران مودی کا پتلا نظر آتش بھی کیا گیا ۔    وہیں رشڑا کے بانس تلہ علاقے میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے رہنمائی میں " پرتیواد سبھا " احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ ساتھ کسان مخالف بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔  آج کے اس جلسے میں زاہد حسن خان نے اپنی مختصر سی تقریر کے دوران کہا کہ مغربی بنگال کے عوام سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر ممتا بنرجی کی توہین کبھی برداشت نہیں کرینگے ۔ آئندہ دنوں اس توہین کا بدلہ چکائیں گے ۔ انہوں نے کسانوں پر ہورہے ظلم پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ کالا قانون کسان مخالف ہے ۔ اسے جلد سے جلد واپس لینا ہوگا ۔     اسکے بعد رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا نے بی جے پی کی حرکت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نعرے بازی سے کام نہیں چلےگا ۔ کام بھی کرکے دیکھانا ہوگا ۔ آپ صرف نعرہ لگاکر خود کو دھرمک قرار دے رہے ہیں ۔  لیکن آپکو پتہ نہیں ممتا بنرجی زبانی دھرم ذات پات پر یقین نہیں رکھتی ہیں ۔ کام کرکے دیکھاتی ہیں ۔ وہ گزشتہ تین برسوں سے درگاپوجا کے موقعے پر مالی تعاون دے رہی ہیں ۔ آپ ایک بھی ایسا ریاست بتائیں جہاں اسطرح کی سہولیات دی جاتی ہو ۔ آپ اپنے ریاست میں ہی بتائیں جہاں آپکی حکومت قائم ہے ۔     وجے ساگر مشرا یہیں خاموش نہیں ہوئے انہوں نے اور کہا کہ آپ نعرہ ضرور لگائیں ۔ مگر صحیح جگہ پر اور آپ سے گزارش ہےکہ مغربی بنگال کی تہذیب کو خراب مت کریں ۔  مغربی بنگال کے عوام نازیبا الفاظ برداشت نہیں کرینگے ۔ اس لئے آپ سے گزارش ہےکہ مغربی بنگال کی کلچر تہزیب کو قائم رہنے دیں ۔  اس دوران وجے ساگر مشرا نے گزشتہ دس برسوں میں ممتا بنرجی کی جانب سے کی گئی ترقیاتی کاموں کا فہرست جاری کردیا اور پھر ایک بار کہا کہ بتاؤ بی جے پی والوں آپکے یوپی اور بہار میں یہ سہولیات آپکے وزیر اعلیٰ دیتے ہیں ۔ اگر نہیں تو مغربی بنگال کے عوام کو کیوں گمراہ کرنے میں لگے ہیں ۔ یہاں کے عوام آپ کی حرکتوں سے واقف ہوچکی ہے ۔ آپکے جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں ۔ سن لئے " جھانسا رام بابو"  ۔   ساتھ ہی آپ سب کے وکاس کی بات کرتے ہیں ۔ آج کسان آندولن میں اب تک ستر کسان بھائی کی جانیں چلی گئی ۔ ایک دن بھی آپ نے غم کا اظہار نہیں کیا اور مغربی بنگال کے عوام کو سبزباغ دیکھانے میں لگے ہیں ۔ جملے باز ہوشیار ہوجائیں بہت دنوں تک آپکی نوٹنکی چلنے والی نہیں ہے ۔ آج ملک میں لوگ مہنگائی کی مار جھیل رہے ہیں ۔ گیس ، تیل ، پیٹرول تمام چیزیں کی مہنگائی آسمان چھورہی ہے ۔ اڈانی امبانی سے اتنی محبت آخر کیوں یاد رکھیئے ملک کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں ۔ مغربی بنگال سے ہی آپکی وداعی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔   ادھر آج اس احتجاجی جلسہ میں رشڑا چودہ نمبر وارڈ کے بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے سیکڑوں کارکنان سبیر مکھرجی کے رہنمائی میں ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا