آج فرفراشریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کئے ابوحسن خان چودھری اور عیسیٰ خان


 

               ہگلی10/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج صبح اچانک فرفرا شریف پہونچے ایم پی ابو حسن خان چودھری اور ایم ایل اے عیسیٰ خان یہاں فرفراشریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کئے ۔ مگر یہ ملاقات کس لئے ہوئی ۔ اسکی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔  مگر سیاسی خیمے میں اسکی چرچہ شروع ہوچکی ہے ۔   ابھی عباس صدیقی ہگلی ضلع میں مقبولیت کی سیڑھی پر چڑھے ہوئے ہیں ۔ کوئی مخالفت کرکے انہیں مقبول کررہا ہے ۔ تو کوئی حمایت کرکے ۔  واضح ہوکہ گزشتہ جمعہ کو عباس صدیقی پریس میٹنگ بلاکر اعلان کیا کہ وہ آئندہ 21 جنوری کو اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جارہے ہیں ۔  نئی جماعت کے ساتھ ساتھ جوٹ اور فرنٹ بنانے کی بھی تیاری چل رہی ہے ۔  ادھر ہفتہ قبل " میم " کے چئیرمین اسد الدین اویسی فرفرا شریف آئے تھے اور عباس صدیقی سے قریب تین گھنٹے تک مغربی بنگال کی سیاسی سفر پر بات کئے اور پورا آکسیجن عباس صدیقی کو دیکر گئے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ عباس جو فیصلہ لینگے میں تسلیم کرونگا ۔ انکے ساتھ آگے یا پیچھے کھڑا رہنے کے لئے تیار ہوں ۔  اسکے بعد سے ہی عباس صدیقی اور حرکت میں آگئے ۔  آج شام کو فرفرا شریف میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا ۔ اس جلسے میں عباس صدیقی نے سیدھے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت غریب ، دلت ، پچھڑی ذاتی ، آدی واسیوں کے لئے کچھ نہیں کی ۔  انہوں نے مرکزی حکومت کی زراعتی بل کو کسان مخالف بل بتاتے ہوئے ۔ مرکزی حکومت پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دھڑی کا الزام بھی لگایا ۔ ساتھ ہی لوگوں سے گزارش کیا کہ اب وقت آگیا ہے ۔ ہمیں ایک ہونے کا ۔ ہم سب کو دھرم مذہب کے نام پر جدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہمیں انکی چالوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اس دوران انہوں نے ریاست کے تمام ہندو مسلمان کو ایک جوٹ ہوکر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سامنے کھڑے ہونے کی باتیں بھی کہا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا