میڈیا سماج کا آئنہ ہوتاہے مگر آج کی میڈیا اس آئنے کی طرح ہوگئی ہے جس میں جس میں جسم دکھتا ہےتو سر غائب رہتا ہے :  سریش مشرا  


 

                ہگلی20/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج گودی میڈیا کی حرکتوں کے مدنظر چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے ایک ملاقات کے دوران یہ باتیں کہی ۔    انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا بگل بہت جلد بجنے والا ہے ۔  مگر اس انتخاب کو لیکر جتنی سرگرم ریاستی حکومت نہیں ہے ۔ اس سے کئی گنا زیادہ بی جے پی اور انکے ساتھ انکی گودی میڈیا بھی بنگال فتح کی کوشش میں میدان میں اتر چکی ہے ۔  گزشتہ کئی ماہ سے مغربی بنگال کی تمام گلیوں محلوں میں گھومتے دیکھائی دے رہی ہے ۔    سریش مشرا نے اور کہا کہ میڈیا گلیوں میں گھومے مجھے اعتراض نہیں ۔ وہ تو آزاد ہیں کہیں بھی جا سکتے ہیں ۔ مگر تکلیف اس بات کی ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے بھی جو سچ دیکھانے سے انکے گردے منھ کو آجاتے ہیں ۔   ٹھیک ہے ہم نہیں کہتے ہیں کہ ہماری حکومت ۔ ہماری پارٹی کی حمایت میں قصیدے پڑھو ۔ لیکن جو سچائی ہے ۔ ہماری کارکردگی ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی عوامی خدمات ترقیاتی کام جو کی ہیں اسکے متعلق عوام کو صحیح بتاؤ ۔    میڈیا سماج کا آئنہ ہوتاہے ۔ اس آئنے میں اس عکس کو عوام کے سامنے پیش کرو جو سامنے دکھتا ہے ۔    مگر افسوس کہ آج چند میڈیا جنہیں عوام گودی میڈیا کے نام سے منسوب کی ہے ۔ یہ آج سماج کو اس آئینے سے دیکھا رہے ہیں ۔ جسے میزیکل میرر کہا جاتا ہے ۔  اس قسم کا آئینہ آپ اکثر کسی پارک میدان میں دیکھیں ہونگے ۔  جس میں سر دکھتا ہے تو جسم غائب اور دھڑ دکھتا ہے تو گردن غائب ۔  بس بلکل اسی طرح سے آج کی کچھ میڈیا عوام کو آئینہ دیکھانے میں لگی ہے ۔   انہوں نے اور کہا کہ ہر انسان ہرکسی کو خوش نہیں کرسکتا ۔ لیکن گزشتہ دس برسوں میں ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی جسطرح کی عوامی خدمت کی ہیں ۔ اسکی مثال دوسری ریاستوں میں نہیں ملے گی ۔  انہوں نے اور کہا کہ بی جے پی ہمیشہ دھرم مذہب مندر مسجد کو سامنے رکھ کر ہندو مسلمان کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکا کر اقتدار کی کرسی پر قابض ہوتی رہی ہےاور اب مغربی بنگال میں بھی اسی طرح کی پالیسی کو اپنانے میں لگی ہے ۔ مگر لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری انتخابی لڑائی ذات دھرم کو لیکر کبھی نہ تھی اور نہ کبھی ہوگی ۔  ہماری لڑائی جزباتی ہے ۔ ریاست کے عوام کے لئے جسطرح کے ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ۔ ریاست کے عوام انسانیت کے ناطے ممتا بنرجی کو تیسری دفعہ بھی وزیر اعلیٰ بنائیں گے ۔ مغربی بنگال کے عوام کا ذات دھرم مذہب کے نام پر لڑنے جھگڑنے کا تہذیب نہیں ہے ۔  گزشتہ دنوں چاپدانی اسمبلی کے کچھ علاقوں میں گودی میڈیا چند لوگوں سے ملکر ریاستی حکومت کے خلاف مسالہ جمع کرنے کی فراق میں تھے ۔ مگر مجھے چاپدانی کے عوام پر فخر ہےکہ یہاں کے لوگ گودی میڈیا کو سہی سمت دیکھا دیا اور بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن جیسے مشکل دور میں ممتا بنرجی جسطرح سے ہمارا ساتھ دی ہے اور کوئی نظر نہیں آیا ۔ مودی موم بتیاں جلوانے اور تھالیاں بجانے بجوانے میں مصروف تھے ۔ سریش مشرا آخر میں کہا کہ آج ایسے بھی میڈیا ہیں جو سہی میں سچائی کو پیش کرتے ہیں اور سچا آئینہ دیکھاتے ہیں ایسے میڈیا کو میں " سیلوٹ " سلام کرتا ہوں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا