بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل مزدور یونین بی سی ایم یو کے جانب سے خون عطیہ کیمپ 


 

               ہگلی10/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا 19 نمبر وارڈ میں گنجس جوٹ مل مزدور یونین ( بنگال چٹکل مزدور یونین ) کے جانب سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔  یہ خون عطیہ کیمپ یونین دفتر میں لگائی گئی ۔  جہاں کل ستر لوگوں نے خون عطیہ کیا ۔  اس تقریب کا افتتاح بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مارکس وادی ہگلی ضلع کے سیکریٹری کامریڈ دیبو برتا گھوش کے ہاتھوں ہوا ۔  اس تقریب میں شامل تھے سی آئی ٹی یو ہگلی ضلع کے صدر کامریڈ ملائے سرکار ، گن آندولن ( عوامی تحریک ) کے رہنماء کامریڈ سیکت سوم اور پارٹی علاقائی کمیٹی کے سیکریٹری کامریڈ انربن سرکار ، سی آئی ٹی یو ڈنلپ بانسبیڑیا ، چندرہاٹی جونل کمیٹی کے صدر کامریڈ سبرتو داس گپتا ۔ انکے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین کنہائی مجمدار ، 19 نمبر وارڈ کی سابق کونسلر رافیہ پروین اسکے علاوہ بی سی ایم یو گنجس جوٹ مل کے صدر کامریڈ ذولفقار علی اور دیگر کارکنان و حامی شرکت کئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार