تارکیشور سے دیماپور کےلئے " کسان اسپیشل ٹرین " کا افتتاح کرائے میں بھی 60 فیصد کی رعایت


 ہگلی29/جنوری ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف ملک میں زرعی کالا قانون کے خلاف کسان دو مہینوں سے سخت سردی کے موسم میں بھی اس کسان مخالف بل کو واپس کرنے کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ لیکن حکومت کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔ اسکے بعد گزشتہ 26 جنوری کو مطالبات منوانے کےلئے جو کسانوں کے ساتھ ہوا اسے پوری دنیا دیکھ چکی ہے ۔ مگر بجائے کسانوں کے مطالبہ ماننے کے الٹا ان کسانوں کے تحریک کو توڑنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔  وہیں کسانوں کے لئے مرکزی وزیر زراعت کے دل میں ہمدردی بھی جگی ہےاور اسی لئے مرکزی وزیر زراعت کے پہل پر پہلی کسان اسپیشل ٹرین ہگلی ضلع کے تارکیشور سے آسام کے دیماپور کےلئے شروع کی گئی ۔ اس ٹرین کو جمعہ کی صبح دس بجے تارکیشور اسٹیشن پر پوربی ریلوے کے افسران ہری جھنڈی دیکھاکر روانہ کئے ۔  وزارت ریل کے جانب سے بتایا گیا کہ یہ کسان اسپیشل ٹرین فلحال ایک جوڑی چلائی جائے گی ۔ ہر جمعہ کو تارکیشور سے دیماپور کےلئے روانہ ہوگی اور دوسرے دن یعنی سینچر کے روز رات کو تارکیشور کےلئے واپسی کرےگی ۔  ساتھ ہی کرائے کے متعلق کہا گیا کہ 60 فیصد رعایت کے ساتھ کسانوں کاشت کاروں کو سہولیت دی جائے گی ۔  ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ اس ٹرین کے چلنے سے ہگلی اور آس پاس کے کسانوں کاشت کاروں کو دوسرے ریاستوں میں سبزیاں آلو پیاز اور دیگر فصل خرید و فروخت کرنے میں سہولیت ملےگی ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ ٹرین بھی میل ایکسپریس ٹرینیں جیسے ہی چلے گی ۔ تارکیشور سے چلنے والی یہ ٹرین شیرامپور ، بنڈیل کے راستے ہوتے ہوئے عاظم گنج ، مالدہ ، نیو جلپائی گوڑی ، گوہاٹی ہوتے ہوئے دیماپور پہونچے گی ۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ فلحال 6 ماہ تک یہ ٹرین ہفتے میں ایک دن چلےگی اور مقبولیت ملنے کے بعد اسکے آمدورفت میں اضافہ کی جائے گی ۔ وہیں اس خبر سے یہاں کے مقامی کسان ، کاشت کاروں میں خوشی کی لہر پائی گئی ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا