ترنمول کانگریس کی آپسی اختلاف پر جشن منانے والی بی جے پی کی اندرونی اختلاف منظرِ عام پر 


 

                 ہگلی8/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ کچھ دنوں سے ترنمول کانگریس میں کچھ رہنماؤں کے اختلافات کو لیکر مرکز سے لیکر ریاست تک کی بی جے پی کے خیمے میں جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔ مگر کہتے ہیں نہ کہ دوسروں پر ہنسنے والوں اپنے بارے میں بھی سوچوں کل تم پر بھی لوگ ہنسیں گے اس آج اسکی مثال بھی دیکھنے کو ملا ۔  ہگلی ضلع کے شیرامپور بی جے پی کی ضلعی تنظیم کے درمیان اختلاف کی وڈیو وائرل ہوگئی ۔  جس میں بی جے پی کے کچھ کارکنان شیرام پور تنظیم کے صدر شیامل بوس کے خلاف مظاہرہ کرتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی انکے خلاف نازیبا الفاظ کی ادائیگی بھی کرتے دیکھائی دیئے ۔  اس دوران شیامل بوس سے یہ کہتے نظر آئے کہ آپ پارٹی نہیں کرسکتے ۔ ساتھ ہی دفتر کے اندر کافی دیر تک روکے رکھا ۔       تھوڑی ہی دیر میں یہ وڈیو آگ کی طرح پھیل گئی ۔  اس معاملے میں بی جے پی پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کہ مطابق ان کی ناراضگی کی وجہ یہ ہےکہ شیرامپور ضلعی تنظیم کے تحت آنے والے کچھ حلقوں کے صدر سیکریٹریوں کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔  اسی وجہ سے یہ سارے لوگ صدر کے خلاف مشتعل ہوگئے اور یکجا ہوکر انکے خلاف بغاوت کردیا ۔  ادھر اس معاملے میں جب شیامل بوس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر شیرامپور تنظیمی حلقہ کے کچھ صدر سیکریٹری کوبدل  دیا گیا ہے ۔  جس کی وجہ سے انکے درمیان گذشتہ رات کو ہی ناراضگی سامنے آگئی ۔  لیکن اب ان سبھوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کرکے معاملے کو حل کرلیا گیا ہے ۔ اب کوئی کسی بھی طرح کی آپسی رنجش نہیں ہے ہمارے درمیان

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا