بنگال چٹکل مزدوروں یونین کے کانفرینس میں اکیس ہزار تنخواہ اور دس ہزار پینشن کا کیا گیا مطالبہ


 

                  ہگلی28/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا گنجس پرائمری اسکول میں بنگال چٹکل مزدور یونین وابستہ سی آئی ٹی یو شاخ بانسبیڑیا کا کانفرینس منعقد ہوا ۔  یہ کانفرینس بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل مینوفیکچرنگ لمیٹیڈ کا 22واں اور گنجس جوٹ پرائیویٹ یونٹ کا پانچواں کانفرینس تھا ۔  اس تقریب کے متعلق بانسبیڑیا 19 نمبر وارڈ کے سابق کونسلر ذوالفقار علی نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت پر بھی مزدور مخالف پالیسی کا الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ اس کانفرینس میں دونوں حکومت سے جوٹ مل مزدوروں کے حقوق کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ ہی ملک میں آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھایا ۔ اسکے علاوہ لاک ڈاؤن کے درمیان مزدوروں کو کام سے بیٹھنا پڑا تھا ۔ اس دوران مزدوروں کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کہ لئے اس مدت کی تنخواہ ملنی چاہئے  ۔ ساتھ ہی جوٹ مل مزدوروں کا ماہانہ 21000 اور ریٹائرمنٹ کے بعد دس ہزار روپئے پینشن کا مطالبہ کیا گیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اگر وقت رہتے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو راستے پر اترینگے ۔  اس تقریب میں سی آئی ٹی یو ضلع کمیٹی کے رکن اسیت مکھرجی ، بی سی ایم یو کے سیکریٹری ترتھانکر رائے ، ہگلی ضلع سی آئی ٹی سیکریٹری سیکت شوم کے علاوہ سی آئی ٹی یو ممبر و 19 نمبر وارڈ کے سابق کؤنسلر ذوالفقار علی اور مقامی کارکنان بھی شرکت کئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार