چندن نگر میں بی جے پی کا روڈ شو " ملک کے غداروں کو گولی مارو سالوں " کے نعروں سے شہر گونج اٹھا ہگلی میں ترنمول کا مکمل صفایا یقینی : سبھیندو ادھیکاری


 

                     ہگلی20/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بی جے پی کی پوری ٹیم بنگال میں انتخابی اعلان سے قبل ہی مکمل طور پر انتخابی مہم میں اترچکی ہے ۔ آج چندن نگر میں بی جے پی کا روڈ شو ہوا ۔ جس میں مقامی ایم پی لاکٹ چٹرجی ، ارجن سنگھ ، سوپن داس گپتا بھی شامل ہوئے اور انکی رہنمائی ابھی کچھ دن قبل ہی ترنمول سے رشتہ توڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ممتابنرجی کے سب سے بڑا حریف سبھیندو ادھیکاری کررہے تھے ۔  چندن نگر تالڈانگا سے روڈ شو شروع ہوا اور مانکنڈو پہونچا جہاں ایک جلسہ بھی منعقد کیا گیا ۔  اس روڈ شو کے دوران بی جے پی کی بد زبانی پھر سے سامنے آئی ۔  " دیش کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو " کے نعرے سے پورا شہر گونج اٹھا ۔   سبھیندو ادھیکاری سب سے پہلے اترپاڑہ کے ترنمول کانگریس کے ایک باغی ایم ایل اے کے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ " صرف منھ کھولنے سے کیا ہوگا فیصلہ لیں "  ۔ ترنمول کمپنی کا ملازم ہوکر رہیں گے ؟  بی جے پی کے اس روڈ شو میں کافی تعداد میں انکے کارکنان و حامی شامل ہوئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان علاقوں کا ووٹ پختہ کرنے کے غرض سے ہی یہ روڈ شو کیا گیا ۔  اس دوران سبھیندو نے کہا کہ دیکھتے ہیں ترنمول کتنی سیٹیں پاتی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہگلی ضلع میں ترنمول کو کھالی ہاتھ واپس جانا ہوگا ۔ اس دوران انہوں نے نعرہ بھی لگایا کہ 19 میں ہوا تھا ہاف اور اب 21 میں ترنمول ہوگی صاف "  ۔ اس کا ثبوت گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں یہاں کے عوام لاکٹ کو کامیاب بنا کر دے چکے ہیں ۔  ساتھ ہی اور کہا کہ تم جتنا بی جے پی کو مارو گے اتنا ہی تیزی کے ساتھ بی جے پی بڑھے گا ترقی کی جانب ۔ سبھیندو نے ترنمول کانگریس کو پارٹی نہیں پرائیویٹ لیمیٹیڈ کمپنی کہنا ۔  اس روڈ شو میں شامل ارجن سنگھ بھلا خاموش کیسے رہتے انہوں نے تو ہگلی کے ساتھ ہوڑہ سے بھی ترنمول کو صفایا کرنے کو کہتے ہوئے بولا کہ ان دونوں ضلع میں ترنمول کو ایک بھی سیٹ نہیں ملےگی  ۔ گزشتہ انتخاب میں یہاں بی جے پی صرف دوہزار ووٹوں سے پچھڑی تھی ۔ اب اس سے تین گنی ووٹوں سے کامیابی حاصل کرینگے  ۔  سبھیندو کو جب پتا چلا کر اترپاڑہ کے ترنمول ایم ایل سے پربیر گھوشال ترنمول کے خلاف سخت تیور دیکھا رہے ہیں تو انہیں اپنی جانب کھینچنے کے مقصد سے انہیں نصیحت دے ڈالا اور کہا کہ وہاں کمپنی کا ہوکر رہنا ہوگا ۔ کیا آپ نہیں چاہیں گے کہ ایک رہنماء کے طرح رہیں ۔ ایک پارٹی رکن کی حیثیت سے رہیں ۔ اسی لئے صرف منھ نہ کھولیں فیصلہ بھی لیں ۔    واضح ہوکہ پربیر گھوشال کنہائی پور پنچایت کے علاقے میں ایک خستہ حال سڑک کی مرمت کو لیکر مقامی ترنمول پردھان اچھے لال یادو پر الزام لگایا کہ مجھے یہاں سے انتخاب میں شکست کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے اسی لئے اس راستے کی مرمت کروانے میں رخنہ ڈالا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب کنہائی پور میں راستے کی حالت دیکھنے پہونچا تو پردھان اچھے لال یادو نے دھمکی دیا ۔     اس معاملے میں اچھے لال سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا نہیں یہ بات غلط ہے ۔ مگر پھر انہوں نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے یہاں کوئی کام نہیں کیا ۔ وہ پارٹی میں کبھی بھی نہ ممبر رہا نہ نیتا رہا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا