چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے دیا استعفیٰ ۔ انکی جگہ آج ہی عہدہ سنبھالیں گے گوروشرما مگر یہ استعفیٰ کیوں اب سیاسی وردی کو اپنائیں گے ؟


 ہگلی29/جنوری ( محمد شبیب عالم ) ہگلی چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے اچانک سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔  انکی جگہ آج ہی یعنی سنیچر کی صبح دس بجے کے درمیان گورو شرما سی پی کا عہدہ سنبھالیں گے ۔  لیکن سوال اٹھ رہا ہےکہ انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا ۔ جبکہ اب کچھ ہی دن کی ملازمت رہ گئی تھی ۔ عنقریب ہی ریٹائر ہونے والے تھے ۔ استعفیٰ دینے کی وجہ کھل کر سامنے نہیں آپائی ہے ۔ کہیں وہ سیاست میں قدم تو رکھنے نہیں جارہے ہیں ۔  اس معاملے میں فلحال انکے جانب سے کوئی جواب نہیں ملی ہے ۔ ہاں انہوں نے اپنے استعفیٰ نامہ میں ذاتی وجوہات بتائیں ہیں ۔  وہیں انکے استعفیٰ کو لیکر ضلع پولیس محکمہ اور سیاسی خیمے میں ہلچل سی مچی ہوئی ہے ۔ مختلف قسم کے سوال اٹھ رہے ہیں کہ وہ اپنے ملازمت سے فارغ ہوکر سیاسی وردی تو نہیں پہن رہے ہیں ؟  ابھی کچھ دن قبل ہی انکی محترمہ کبیر حکمران جماعت میں شمولیت اختیار کی ہیں ۔ ڈاکٹر ہمایوں کبیر 2003 بیچ کے IPS تھے ۔ وہ نہایت ملنسار خوش اخلاق نرم لہجے والے جانے جاتے رہے ہیں ۔ 2018 میں ایک فلم بھی پروڈیوز کرچکے ہیں ۔ وہ مرشد آباد میں جب ایس پی تھے تب جنسی درست درازی کے معاملہ میں ملوث کیا گیا تھا ۔ مگر وہ الزام بے بنیاد رہا ۔  اسکے علاوہ ایک خاص سیاسی جماعت کے ہوکر کام کرنا کے الزام میں الیکشن کمیشن نے انکا تبادلہ کردیا تھا ۔  اسکے بعد وہ بیرکپور کمشنر کے ڈی سی صدر بنائے گئے ۔ پھر کولکاتا پولیس میں کمشنر ( انتظامیہ ) ۔ اسکے بعد آج سے دو سال قبل چندن نگر پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا ۔ وہ اچھے رائٹر بھی ہیں ۔ انکے کئی افسانے بھی بنگلہ اخباروں میں شائع ہوچکے ہیں ۔ 


Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا