آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا کے جانب سے عوامی خدمت زوروں پر 


 

                   ہگلی6/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کے کچھ ہی ماہ رہ گئے ہیں ۔ جس کو لیکر تمام سیاسی جماعتوں میں ابھی سے ہی ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی ہوڑ سی لگی ہوئی ہے ۔  حالات تو ایسا بھی تیار ہورہا ہےکہ دوسری ریاستوں کی چھوٹی جماعتیں بھی مغربی بنگال کی رخ کرنے لگی ہیں اور کہاں کس علاقے سے کتنے نمائندے کھڑے کریں گے ۔ اسکے لئے تیاریاں بھی شروع کرچکے ہیں ۔   یہ صورتحال دیکھکر مغربی بنگال کے عوام کے درمیان بھی چا میگوئیاں شروع ہوچکی ہےکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا حسر کیا ہوگا ۔ کسی کی حکومت بنے گی بھی ؟ یا کھچڑی سرکار قائم ہوگی ؟    وہیں ان سب باتوں کا پرواہ نہ کرتے ہوئے ترنمول حکومت کے زراعتی وزیر مملکت و ہگلی ضلع آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا آنکھ بند کرکے عوامی خدمت میں مشغول ہیں ۔ وہ جسطرح سے اپنے شروعاتی دور میں اپنے اسمبلی حلقے کے ووٹروں کی خدمت کرتے تھے ۔ آج بھی بلکل اسی انداز میں ۔۔۔۔۔۔۔  کہیں تو پہلے سے کہیں زیادہ لوگوں کے قریب پہونچنے لگے ہیں ۔  انہیں آئے دن کبھی آدی سپتو گرام اسمبلی کے پنچایت کے علاقوں میں تو کبھی میونسپلٹی کے علاقوں میں عوامی خدمت کرتے سرکاری سہولیات لوگوں کے درمیان پیش کرتے دیکھا جاتا ہے ۔  یوں تو پورے لاک ڈاؤن کے زمانے میں آلو چاول دال تقسیم کرتے ہوئے انہیں دیکھا گیا تھا ۔ اب جب سے سردی کی آمد ہوئی ہے ۔ تب سے اکثر گرامین علاقوں میں غریب ضرورت مندوں کے درمیان کمبل ، گرم کپڑے تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے ۔ ابھی آمنان پنچایت کے علاقے میں دو ہزار سے زائد غریب ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کرتے نظر آئے ہیں ۔  تو وہیں آج آدی سپتو گرام پنچایت کے تحت ویویکانند آشرم کے طلباء و طالبات کے درمیان اسکول بیگ ، سینیٹائزر ، قلم ،کاپیاں اور کٹ پینسل ( اوڈپینسل ) تقسیم کرتے نظر آئے ۔ اس تقریب میں آدی سپتو گرام پنچایت کی پردھان نمیتا داس کے علاوہ کئی پنچایت ممبران اور ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔  اس دوران تپن داس گپتا سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ترنمول کا مطلب لوگوں کی خدمت کرنا ۔ ممتابنرجی کرسی کےلئے سیاست نہیں کرتی ہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئے سیاست کرتی ہیں ۔ اس دوران تپن داس گپتا سے دوسرے ریاستوں کے  سیاسی جماعتوں کی دخل اندازی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی چاہے جتنا بھی ہاتھ پیر مار لے فائدہ کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ مغربی بنگال کے عوام کو پتہ ہے کہ انکے ہر مشکل وقت میں ، انکی خدمت کے لئے کون سامنے کھڑا ہے ۔ ترنمول وعدوں کی سرکار نہیں ہے ۔ کام کرکے دیکھانے والی سرکار ہے ۔ جو ترقیاتی کام گزشتہ چونتیس برسوں سے ادھورا پڑا تھا ۔ ممتا بنرجی وہ تمام کام ساڑھے نو برسوں میں پورا کرنے کے بعد آئندہ بیس برسوں کا کام بھی انجام دے چکی ہیں ۔ آج ہندوستان کی کوئی بھی ایسی سیاسی جماعت نہیں ہے ۔ جو لوگوں کے گھروں تک جاتی ہےاور انکے مسائل سنتی ہےاور وہیں حل بھی کرتی ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ جسطرح سے ریاست میں  ممتا بنرجی ترقیاتی کام انجام دی ہیں انہیں کوئی فراموش نہیں کرسکتا اور یہی انکی اسی کارکردگی کی وجہ سے مغربی بنگال کے عوام تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بنانے جارہے ہیں ۔ یہ میں دعوے کےساتھ کہہ رہا ہوں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا